وزیر اعظم کا یکم مئی تک لوڈشیڈنگ خاتمے کا حکم

اسلام آباد (وائس ٹی وی یوکے) ملک میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کو درپیش مسائل پر وزیراعظم شہباز شریف خود میدان میں آگئے .وزیراعظم نے ہنگامی طور پر اجلاس طلب کیا جہاں انہیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق بریفنگ دی گئی.

اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی شرکت کی .

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ 20 سے زائد بجلی گھر ایندھن کی فراہمی نہ ہونے یا تکنیکی خرابیوں کے باعث بند ہیں جس کی وجہ سے پیداواری صلاحیت میں کمی واقع ہوئی ہے.بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں بجلی کی طلب کے مقابلے میں 2 ہزار میگا واٹ شارٹ فال کا سامناہے.

وزیر اعظم نے سابقہ حکومت کو لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار قرار دیا.ان کاکہنا تھا کہ ایندھن کا بروقت بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو گرمی اور رمضان میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے.

مزید پڑھیں: نواز شریف کو سبز پاسپورٹ جاری کردیا گیا

وزیر اعظم نے ایندھن کا بروقت انتظام کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سے ایندھن بارے مربوط حکمت عملی بنانے کے احکامات جاری کیئے.انہوں نے بجلی ترسیل کرنے والی کمپنیوں کو بھی خسارہ کم کرنے کی ہدایت کی.

وزیر اعظم نے تمام تر معاملات جلد نمٹا کر یکم مئی سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے پر زور دیا.

اجلاس میں ملک بھر میں ڈیزل کی مصنوعی قلت کامعاملہ بھی زیر بحث آیا. وزیر اعظم نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا حکم جاری کردیا.


Posted

in

,

by