ماں کی منشیات کے عادی بیٹے کو انوکھی سزا ، ویڈیو وائرل

بھارت میں آئے روز انوکھے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں جو دیکھنے والوں کو حیران اور ہنسنے پر مجبور کر دیتے ہیں، حال ہی میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ماں نے منشیات کے عادی بیٹے کو انوکھی سزا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ضلع سوریا پیٹ میں ایک ماں نے نشے کے عادی اپنے بیٹے سے تنگ آ کر اس کی آںکھوں اور منہ پر مرچیں مل دیں، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون نے ایک نوجوان لڑکے کو کھمبے سے باندھ رکھا اور اس کا ایک ہاتھ پکڑ رکھا ہے۔ یہ خاتون اس 15 سالہ نوجوان کی ماں ہے۔ 15 سالہ نوجوان نشے کا عادی ہے۔ ماں اسکی اس عادت سے تنگ آ کر اسے سزا دینا چاہتی ہے۔

مزید پڑھیں:بھارت کے ایک گاؤں میں آسمان سے گرنے والی پراسرار چیزوں کی ویڈیو وائرل

ماں نے بیٹے کو کھمبے کے ساتھ باندھنے کے بعد اسکی آنکھوں میں اور منہ پر مرچیں مل دیں۔ جس پر بیٹا جلن سے چیخنے لگا۔ آس پاس کھڑے لوگ اس منظر سے محظوظ بھی ہو رہے ہیں اور ماں کو بیٹے کے منہ پر پانی ڈالنے کا مشورہ بھی دے رہے ہیں۔ تاہم، ماں تو پھر ماں ہوتی ہے۔ اس نے بیٹے کی جانب سے نشے کی لت چھوڑنے کے وعدے کے بعد اسے کھول دیا۔

اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں کے درمیان بحث شروع ہوگئی ہے کہ آیا سزا کے اس طریقے سے نوجوان نشہ چھوڑ دے گا یا نہیں۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کی رائے دو حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے۔ کچھ کے خیال میں یہ طریقہ کار آمد ہے جبکہ بعض کے خیال میں اس طریقے سے کوئی فائدہ نہیں پہنچنے والا۔

بھارتی پولیس کے مطابق نوجوان طلبا کی ایک کثیر تعداد نشے جیسی بری چیز کے عادی ہو رہے ہیں اور وہ دیگر جرائم کا حصہ بھی بن رہے ہیں۔ پولیس کی جانب سے والدین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی سر گرمیوں پر نظر رکھیں۔

خیال رہے کہ بھارت میں ایسے انوکھے اور دلچسپ واقعات روزانہ کی بنیاد پر رونما ہوتے رہتے ہیں۔ گزشتہ دنوں بھارتی پولیس نے ایک ایسے چور کو گرفتار کیا تھا جس نے تین دکانوں کے تالے توڑے لیکن صرف 20 روپے چوری کیے۔

جب پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے چور کو گرفتار کر لیا تو تفتیش کے دوران اس نے بتایا کہ اسے کرکرے پاپڑ کھانے تھے لیکن اس کے پاس پیسے نہیں تھے لہذا اس نے دکانوں کے تالے توڑنے کے بعد 20 روپے چوری کیے اور کرکرکے پاپڑ کھائے۔

مزید پڑھیں:لائیو شو کے دوران پاکستانی ٹی وی اداکار کا پاجامہ پھٹ گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل


by

Tags: