مریم نواز اور پرویز رشید کی آڈیو لیک

جیو نیوز نے کتے بٹھا دیئے ہیں ہمارے خلاف بھونکنے کے لیے عمران خان کو چھوٹ دی جا رہی ہےمیر شکیل الرحمان کی مینیجمٹ لگتا ہے ہمارے فیور میں نہیں رہی

انکل اب میں اس پر کیا کر سکتی ہوں

میڈم آپ میر شکیل الرحمان کو فون کریں اور ان سے یہ خبر لیں کہ رپورٹ کارڈ پروگرام کو چلانے کے لئے آپ کو کوئی اور اینکر یا تجزیہ کار نہیں ملے

انکل سنا ہے ہمارے دست راز حفیظ اللہ نیازی کو بھی جیو نے پروگرام سے نکال دیا ہے

میڈم پروگرام سے ہی نہیں بلکہ ان کے کالم پر بھی پابندی لگا دی ہے

یہ مکالمہ ہوا ہے مریم نواز اور پرویز رشید کے درمیان

پرویز رشید نے مریم نواز کو کہا کہ جیو نیوز پر ایسے صحافی بٹھا دیئے گئے ہیں جن کا کام صرف ن لیگ پر بھونکنا ہوتا ہے

مریم نواز نے کہا کہ حد تو یہاں ختم ہوتی ہے کہ جیو نیوز نے ارشاد بھٹی کو اپنے پروگرام میں بٹھایا ہوا ہے

پرویز رشید نے کہا کہ میڈم آپ کو ایک مشورہ دینا چاہتا ہوں

مریم نے کہا جی انکل آپ بولیں میں سن رہی ہوں

پرویز رشید کہتے ہیں کہ صحافیوں کو نوازنے کا وقت آگیا ہے

مریم نواز کہتی ہیں کہ چلیں ان کے لئے انتظامات کر دیتے ہیں مریم نواز کہتی ہیں کہ آزربائیجان سے جو ابو جی 2 گفٹ لائے ہیں وہ جیو نیوز کے صحافی رانا جواد کو اور نصرت جاوید کو دیئے جائیں

نصرت جاوید وہ شخص ہیں جو ماضی میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کے الزام لگا چکے ہیں

نصرت جاوید کی گاڑی کا ٹائر پنکچر ہوا تھا تو انہوں نے عمران خان پر الزام عائد کر کے کہا تھا کہ عمران خان مجھے مارنا چاہتا ہے.

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی لیک ہونے والی آڈیو پر کمیشن بننا چاہیے اور تحقیقات ہونی چاہیے کہ قوم کے ٹیکس کے پیسے کس کس صحافی کو دیئے گئے ہیں اور ان صحافیوں سے ریاست مخالف کون کونسا کام نکلوایا گیا ہے.

جبکہ دوسری جانب ابھی تک مریم نواز کی جانب سے اس آڈیو پر کوئی بھی بیان سامنے نہیں آسکا

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *