مریم نواز کا ٹوئیٹر بیان

مریم نواز نے اپنے بیان میں عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پہلے سب کو گالیاں دی پھر کہا کہ مدینہ ریاست کی بنیاد اخلاقیات پر رکھی گئی تھی۔

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب انسان کے ہاتھ سے اقتدار نکلتا ہے تو یہ دیکھ کر انسان کس طرح ذہنی کیفیت سے دو چار ہوتا ہے کہ نہ تو اس میں اخلاقی اقتدار نہ دشمنی کا ظرف رہتا ہے، نہ اپنے عہدے کی عزت کا کوئی خیال۔

مزید پاکستان مسلم لیگ (ن) کی صدر نائب مریم نواز کا ٹوئیٹر بیان میں کہنا ہے کہ عمران خان آپ کے ہوش کیوں اڑے جارہے ہیں؟ ہسٹیریائی انداز میں بول رہےہیں، کھیل تو اب شروع ہوا ہے اور آپ پہلے ہی ہار چکے ہیں، آپ کچھ کھلاڑیوں والا جذبہ دکھائیں۔

مزید پڑھیے: وزیراعظم عمران خان کا بڑی غلطی کا اعتراف

یاد رہے ملک میں سیاسی ہلچل مچی ہوئی ہے اور عدم اعتماد کی لانگ مارچ تحریک کے سیاسی ماحول میں کوئی گرم تو کوئی نرم مزاج کا مظاہرہ کررہا ہے.

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *