معروف ٹک ٹاکر نے بلاول کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کر دیا

معروف ٹاک ٹاکر اور اکثر تنازعات کا شکار رہنے والی سوشل میڈیا اسٹار حریم شاہ بلاول بھٹو زرداری کے دفاع میں سامنے آگئی۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنا ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بلاول بھٹو زرداری کو پسند کرتی ہیں۔ اور بلاول انکے اگلے وزیر اعظم ہوں گے۔

حریم شاہ نے جلسے کے دوران بلاول کی زبان پھسل جانے پر بننے والے میم پر بلاول کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ زبان کسی بھی پھسل سکتی ہے۔ اور بلاول بھٹو جیسا کوئی بھی غلطی کر سکتا ہے۔

حریم کا مزید کہنا تھا کہ ہم میں سے کوئی بھی نہیں کہ سکتا کہ وہ پرفیکٹ اردو بولتا ہے۔ مجھے نہیں لگتا کوئی بھی اردو میں پرفیکٹ ہے۔ ہم بلاول کا مذاق اڑاتے ہیں کہ وہ باہر سے پڑھا لکھا ہے۔ لیکن لوگ وقت کے ساتھ سیکھ جاتے ہیں۔ حریم کا کہنا تھا کہ انکے خیال میں بلاول کا انداز منفرد اور الگ ہے۔

مزید پڑھیں:شاہ آفریدی کے بعد محمد رضوان نے ضرورت مند باپ کی فریاد سن لی

ٹک ٹاکر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں خوش ہونا چاہیے کہ بلاول جیسا خوبصورت شخص سیاست میں آ رہا ہے اور وہ مستقبل میں پاکستان کا وزیر اعظم ہوگا۔ حریم کا کنہا تھا کہ وہ بلاول کے ساتھ ہیں اور انکو بے حد پسند کرتی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Hareem Bilal Shah (@hareem.shah_official_account)


یاد رہے کہ اسلام آباد میں لانگ کے مارچ سے خطاب کرتے ہوئے جوش خطابت میں بلاول بھٹو کی زبان پھسل گئی تھی۔ جس میں بلاول ٹانگین کانپ جانے کی بجائے کانپیں ٹانگ جانے کا لفظ استعمال کر گئے تھے۔ اس غلطی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا سیلاب امڈ آیا تھا۔

تاہم، اس حوالے سے حامد میر کو دیے ایک انٹرویو میں بلاول کا کہنا تھا کہ پہلے تو وہ بھی سمجھتے رہے کہ واقعی انکی زبان پھسل گئی ہوگی۔ انکا کہنا تھا کہ مجھے بعد میں پتہ چلا کہ یہ ویڈیو بعد میں ایڈٹ کر کے بنائی گئی تھی۔ لیکن وہ اسے قبول کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد: جوڑے کو برہنہ کر کے تشدد کرنے اور نازیبا ویڈیو بنانے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی


Posted

in

, , ,

by