مشہور اداکارہ خوفناک ٹریفک حادثے میں جانبحق

ساؤتھ انڈیا کی تامل فلموں کی اداکارہ خوفناک کار حادثے میں ہلاک ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ساوتھ انڈین فلموں کی 26 سالہ اداکارہ ڈولی خوفناک کار حادثے میں ہلاک ہوگئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ہولی منانے کے بعد اپنے دوستوں کے ساتھ گھر واپس آ رہی تھیں، جب تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہوگئی اور فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی۔

گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی جس کے نتیجے میں اداکارہ شدید زخمی ہوگئیں۔ اداکارہ کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

مزید برآں، گاڑی میں ڈولی کے ساتھ انکی دوست بھی موجود تھیں، جو حادثے کے نتیجے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جانبحق ہوگئیں۔

مزید پڑھیں:بالی وڈ میں خودکشی کا ایک اور واقعہ، مشہور ہدایت کار کے بیٹے نے خودکشی کر لی

یاد رہے کہ جانبحق ہونے والی اداکارہ ڈولی کا فلمی نام گایتری تھا۔ جبکہ انکا اصلی نام ڈولی ڈی کروز تھا۔ ڈولی ڈی کروز اپنے یو ٹیوب چینل اور انسٹاگرام پر اپنی پوسٹس کی وجہ سے مشہور ہیں۔

سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے کے بعد ڈولی ایک ویب سیریز میڈم سر میڈم انتھے میں اداکاری کا موقع دیا گیا۔ جس میں ڈولی نے اپنی اداکاری کے جوہر دیکھائے جسے لوگوں کی جانب سے پسند کیا گیا۔
یاد رہے کہ 18 مارچ کو ہولی کے ہی دن مشہور بالی وڈ فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار گرش ملک کے 17 سالہ بیٹے نے رہائشی عمارت کی پانچویں منزل سے کود کر خودکشی کر لی تھی۔

بھارتی میڈیا اور پولیس کے مطابق گرش ملک کا 17 سالہ بیٹا منان ہولی کے دن شراب پی کر گھر آیا تھا اور گھر میں بیٹھ کر بھی شراب پی رہا تھا۔ جس پر اس کے باپ گرش نے اس شراب پینے سے منع کیا۔ لیکن اس نے تیش میں آ کر کھڑکی سے چھلانگ لگا۔
جس کےبعد گرش کو زخمی حالت میں ہسپتال لیجایا گیا۔ لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گرش ہلاک ہوگیا۔ منان کا پوسٹ مارٹم آج ہوگا اور اسکی آخری رسومات دہلی میں ادا کی جائیں گی۔

مزید برآن، رپورٹس کے مطابق منان عمارت سے اس وقت کودا جب اس کے والد اور ماں اپنے کمرے میں تھے۔گرش ملک سنجے کی مشہور فلموں فلم ٹورباز، من ورسز خان اور جل جیسے فلمیں ڈائریکٹ کر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ بالی وڈ فلم انڈسٹری میں گزشتہ چند سالوں سے خودکشی کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے اور متعدد مشہور اداکاروں نے اپنی جان لی ہے۔ سال 2020 میں مشہور نوجوان اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے بھی اپنے کمرے کے پنکھے کے ساتھ لٹک کر خود کشی کر لی تھی۔ جس کی وجوہات انکا نفسیاتی مسائل کا شکار ہونا بتائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:کیا تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دینے والے حکومتی ارکان تاحیات نااہل ہوں گے؟