اخبار میں اشتہار چھپا:-
مرسڈیز کار براۓ فروخت صرف 100 روپے میں!
کوئی بھی اس پر یقین نہیں کر رہا تھا۔ پر ایک صاحب یہ اشتہار دیکھ کر لکھے ہوئے ایڈریس پر جا پہنچے اور دروازہ کی بیل بجائی۔ ایک ادھیڑ عمر کی خاتون نے دروازہ کھولا۔
مزید پڑھیے: سائیکل معشیت کی دشمن ہے
صاحب نے پوچھا: “آپ ایک مرسڈیز کار بیچ رہی ہیں؟”
خاتون: “جی ہاں!”
صاحب: “میں کار دیکھ سکتا ہوں؟”
“جی شوق سے، آئیے!” یہ کہہ کے خاتون نے گیراج کھلوایا۔
صاحب نے دھیان سے کار کو دیکھا تو انکی آنکھیں 👀 پھیل گئیں 😳😳😳
بولے: “یہ تو ایک دم نئی ہے!”
جواب ملا: “ایک دم تو نئی نہیں ہے۔ 18 ہزار کلومیٹر چل چکی ہے۔”
صاحب: “لیکن اخبار میں تو اس کی قیمت صرف 100 روپے چھپی ہے؟”
خاتون: “صحیح چھپی ہے۔ 100 روپے کی ہی ہے۔ آپ 100 روپیے دیجئے اور کار لے جائیے!”
صاحب نے کانپتے ہاتھوں سے 100 روپے نکال کے دیے۔ خاتون نے روپے لے کر فورا رسید بنائی اور کار کے کاغذات چابی کے ساتھ صاحب کو پکڑا دئے۔
شدید بے یقینی کے عالم میں صاحب نے آخر پوچھا ہی لیا: “بہن جی! اب تو بتا دیجئے کہ معاملہ کیا ہے؟ میں تو حیرت سے مرا جا رہا ہوں۔”
خاتون: “گھبرائیے مت! کار اب یقینی طور پر آپ کی ہی ہے۔ میں تو بس اپنے مرحوم شوہر کی آخری خواہش پوری کر رہی ہوں۔ وہ اپنی وصیت میں لکھ گئے تھے کہ ان کے مرنے کے بعد یہ مرسڈیز گاڑی بیچ دی جائے اور اس سے حاصل ہونے والی ساری رقم ان کی دوسری بیوی کو دے دی جائے!”😳😳😳
Leave a Reply