مفتاح اسماعیل نے عوام کی دوڑیں لگو ادیں

اسلام آباد(وائس ٹی وی یو کے) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے غیر ذمہ درانہ بیان نے عوام کا سکون چھین لیا، عوام کی دوڑیں‌لگ گئیں. گزشتہ روز وزیر خزانہ نے بزنس کانفرنس میں شرکت کی جہاں‌اپنے خطاب کے دوران معنی خیز قہقہہ لگاتے ہوئے انہوں‌نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں‌مزید اضافے کی خبر سنادی.

وزیر خزانہ کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر پیٹرول کی قیمت میں مزید 30 روپے تک کے اضافے کی خبریں‌گردش کرنے لگ گئیں. عوام نے سستے پیٹرول کے حصول کیلئے پیٹرول پمپوں‌کا رخ کر لیا اور ملک بھر میں‌پیٹرول پمپوں کے باہر لمبی قطاریں لگ گئیں.

نئی قیمت کی خبر سامنے آتے ہی ملک بھر میں‌پیٹرول پمپ پر پیٹرول نایاب ہونے لگا اور شہری در در کے دھکے کھانےلگ گئے. بعدازاں وزیر خزانہ نے سوشل میڈیا پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں‌نہ بڑھنے کی خبر سنادی.

ان کا کہنا تھا کہ میں نے پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی کوئی بات نہیں‌کی تھی. ٹی وی پر چلنے والی خبروں میں‌کوئی صداقت نہیں‌ہے.مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کوئی سمری ابھی تک زیر غور نہیں.

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ملک بھر میں پیٹرول نایاب ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے عوام کو افواہوں پر کان نہ دھرنے کا مشورہ دے دیا.

مزید پڑھیں‌: کفایت شعاری صرف سرکار کے دعوے ہیں

ٹویٹر پر وزیر خزانہ کے قہقہہ لگا کر پیٹرول مزید مہنگا ہونے کی خبر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ یہ بہت شرمناک بات ہے.

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت نے چند دن کے وقفوں سے پیٹرول کی قیمت میں‌60 روپے فی لیٹر تک کا اضافہ کیا تھا جس میں‌ مزید اضافے کی خبریں‌زیر گردش ہیں.

مزید اضافے کے پیش نظر ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت جاری ہے.