محمد حفیظ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

سابق کپتان اور تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ نے پیر کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو ٹوئٹر پر شائقین کرکٹ کی جانب سے الوداعیوں کا سیلاب شروع ہو گیا

41 سالہ کرکٹر نے اپنے فیصلے کا اعلان لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے یہ سفر 18 سال پہلے شروع کیا تھا اور میں آج ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں فخر کی وجہ سے پاکستان کے لیے کھیلا مجھے لالچ نہیں تھا، میں پیسہ کمانا نہیں چاہتا تھا.

مجھے کسی قسم کا کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ میں مکمل طور پر مطمئن ہوں اور اپنی مرضی سے کرکٹ کو الوداع کہہ رہا ہوں

حفیظ نے کہا کہ وہ پاکستان سپر لیگ اور دیگر کرکٹ لیگز میں کھیلنا جاری رکھیں گے۔

پی سی بی نے سوشل میڈیا پر کرکٹر کی پاکستانی کرکٹ میں شاندار خدمات پر شکریہ ادا کیا۔۔

مداحوں نے بھی حفیظ کو پیار سے الوداع کرنے کے لیے ٹویٹر پر ٹویٹس کے انبار لگا دیئے۔

ایک صارف نے ٹویٹ کیا، ’’پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے لیے حفیظ کتنا ناقابل یقین بندہ رہا ہے۔ “وہ پاکستان کے لیے تمام مشکلات سے گزرا ہے ہمیشہ ہر کھیل اپنے دل سے کھیلا ہے ہمارے اب تک کے عظیم ترین ہیروز میں سے ایک ہے.

شائقین کرکٹ کی جانب سے محمد حفیظ سے مایوسی کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے اور یہ کہا جا رہا ہے کہ محمد حفیظ جیسے کرکٹر کو ابھی مزید کچھ سال قومی ٹیم کے لیے کھیلنا چاہیے تھا

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ قومی ٹیم میں کھیلنا میرے لئے فخر ہے ساری زندگی پاکستان کے لیے ہی وقف کرنا چاہتا ہوں میں نے کرکٹ پیسے کے لئے نہیں بلکہ قوم کے لئے کھیلی تھی

انہوں نے اپنی پریس کانفرس میں کہا کہ کھیل میں اچھے برے دن آتے رہتے ہیں لیکن آپ نے کبھی بھی ہمت نہیں ہارنی اور سچے دل سے اپنے مشن پر چلتے رہنا ہے

حفیظ نے کہا کہ آج میرج آنکھوں میں آنسو خوشی کے آرہے ہیں اور مجھے اپنی قوم پر فخر ہے جس نے مجھے اتنی عزت دی

Comments

8 responses to “محمد حفیظ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا”

  1. Scniac Avatar

    lasuna for sale – purchase himcolin online himcolin usa

  2. Uaggae Avatar

    probenecid 500mg sale – order tegretol for sale order tegretol 400mg online cheap

  3. Rdugxy Avatar

    order gabapentin 100mg without prescription – motrin where to buy azulfidine without prescription

  4. Nimfdd Avatar

    order celecoxib 200mg sale – celecoxib 100mg over the counter indomethacin tablet

  5. Rteqeg Avatar

    rumalaya pills – buy amitriptyline generic oral elavil 10mg

  6. Bojhxk Avatar

    order voltaren 50mg pill – voltaren 50mg cheap aspirin 75 mg without prescription

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *