محمد حفیظ شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس کو لے کر کیوں پریشان ہیں؟

محمد حفیظ کا شاہین شاہ آٖفریدی سے متعلق کہنا تھا کہ شاہین کا بطور کپتان مستقبل روشن ہے، ان میں لیڈر شپ کی خوبیاں موجود ہیں۔

ڈھاکا پریمیئر لیگ کے لیے بنگلہ دیش میں موجود سابق پاکستانی کپتان محمد حفیظ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی ابھرتے ہوئے ستارے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ شاہین نے پی ایس ایل میں بطور لاہور قلندرز کے کپتان بہت اچھی چیزیں کیں ہیں۔

حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی نے لاہور قلندرز کو پی ایس ایل جیتوا کر اپنے کپتانی کے کریئر کی شروعات اچھی کی ہے۔ تاہم محمد حفیظ شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس سے متعلق فکر مند ہیں۔

سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ فاسٹ باؤلرشاہین شاہ آفریدی کو اپن فٹنس کا بہت زیادہ خیال رکھنا چاہیے اور اپنے ورک لوڈ کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے۔ حفیظ کا کہنا تھا کہ شاہین کو ہر میچ خاص طور پر ہر لیگ کھیلنے کی ضرورت نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت: پسندیدہ ہیرو کی فلم پسند نہ آنے پر مداح نے خودکشی کر لی

اپنے کریئر کے حوالے سے سوال کے جواب میں محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ میں اس وقت اپنے کریئر اور کوچنگ سے متعلق نہیں سوچ رہا۔ کوچنگ کے حوالے سے ضرور سوچوں گا لیکن اس وقت کرکٹ انجوائے کر رہا ہوں۔

مزید پڑھیں:پشاور: باپ اور بیٹی نے ایک ساتھ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *