ملتان کا گرم موسم کھلاڑیوں‌کا امتحان لے گا

ملتان (وائس ٹی وی یو کے) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں‌تین ون ڈے میچز کیلئے 10،8 اور 12 جون کو مد مقابل ہونگی . تاہم دونوں‌ٹیموں‌کیلئے ایک دوسرے سے زیادہ گرم موسم سے مقابل کرنا ہوگا.

ابتدائی طور پر پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے یہ تینوں میچز اسلام آباد میں‌شیڈول تھے. تاہم سیاسی سرگرمیوں کے باعث انہیں ملتان شفٹ کرناپڑا. پچز پر کام کرنے ہونے کی وجہ سے لاہور ان میچز کی میزبانی سے محروم رہا.

ملتان پاکستان کے گرم ترین علاقوں میں‌سے ہے جہاں اس وقت درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ہے تاہم اکثر موسم ملتان کا موسم بپھر کر 50 تک پہنچ جا یا کرتا ہے.

پی سی بی حکام کے مطابق موسم کے پیش ںظر تمام ون ڈے میچز دن 4 بجے شروع ہونگے جبکہ میچ کے دوران پانی کے وقفے روٹین سے زائد رکھے جائیں گے تا کہ گرمی کی شدت کو کم کیا جاسکے.

دونوں ٹیموں‌کیلئے یہ سیریز اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ سیریز ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہے. پی سی بی حکام کے مطابق دونوں ٹیموں‌کی باہمی مشاورت سے سیریز کا شیڈول رکھا گیا.

یاد رہے کہ یہ میچز ویسٹ انڈیز کے گزشتہ سال دورہ پاکستان کا حصہ تھے. تاہم ٹیم کے متعدد کھلاڑیوں‌کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے سیریز ٹی ٹونٹی میچز کے بعد منسوخ کر دی گئی تھی.

مزید پڑھیں: ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

یہ سیریز بائیوببل سے آزاد کھیلی جائے گی . ٹیم ویسٹ انڈیز کا پہنچنے کے بعد ایک ہی بار کورونا ٹیسٹ کیا گیا اور اب بار بار اس عمل سے نہیں‌گزارا جائے گا. پریس کانفرنس کرتے کھلاڑی بھی اب زوم کی بجائے کھلی فضاء میں‌براہ راست اپنے خیالات کا اظہار کریں‌گے.

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق قومی فاسٹ بولر عاقب جاوید نے گرم موسم میں‌سیریز کے انعقاد کی مخالفت کردی.ان کا کہنا تھا کہ ایسے موسم میں جب ماہرین غیر ضروری باہر نکلنے پر ہیٹ اسٹروک کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں ایسے وقت پر سیریز کا انعقاد صرف پوائنٹ کمانے کا ذریعہ ہو سکتا ہے کوالٹی کرکٹ نہیں ہو سکتی .

ان کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولرز نوے میل فی گھنٹہ کے حساب سے دس اوور کرایں‌گے . یہ موسمی حالات فاسٹ بولرز کیلئے موت کے کنوئیں‌ میں‌کھیلنے کے مترادف ہو گا.

آج سے شروع ہونے والی سیریز میں‌16 رکنی قومی ٹیم میں تین اوپنرز ، تین مڈل آرڈر بیٹسمین ، دو وکٹ کیپرز، پانچ فاسٹ بولرز شامل ہیں‌. ٹیم کی قیادت بابر اعظم جبکہ نائب کپتان کی ذمہ داریاں شاداب خان نبھائیں گے.

سکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں‌ عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر بیٹسمین )، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر بیٹر)، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دہانی اور زاہد محمود شامل ہیں۔