مسلم ہیں ہم وطن ہے سارا جہاں‌ ہمارا

علامہ اقبال کے مشہور نظم ترانہ ملی کے مصرعے”مسلم ہیں ہم وطن ہے سارا جہاں ہمارا” کی عملی تشریح دیکھنی ہو تو اس کے لیے آپ کو پاکستان آنا ہوگا. پاکستانی شہری دنیا کے جس کسی کونے میں‌بھی موجود ہوں اسے اپنا وطن سمجھ کر خدمت کرنے میں مصروف رہتے ہیں. یہی وجہ ہے کہ آئے روز دنیا بھر سے ایسی کہانیاں ہمارے سامنے آتی رہتی ہیں جس میں کسی پاکستانی نے کوئی ایسا کارنامہ سر انجام دیا ہوتا ہے جس سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت چہرہ سب کے سامنے آتا ہے.

ایسا ہی ایک کارنامہ پاکستانی نژاد برطانوی کونسلر قیصر عباس گوندل نے سر انجام دیا. کورونا وائرس کے دوران جب سب خوف کے سبب اپنے گھروں میں دبکے بیٹھے تھے قیصر عباس نے اپنی کمیونٹی کیلئےفلاحی و سماجی خدمات کی نئی تاریخ رقم کردی.

قیصر عباس نے دوران وائرس کمیونٹی کے لوگوں کو ان کے گھروں تک راشن پہنچایا اور متاثرہ مریضوں اور ان کے اہلخانہ کی بھرپور سپورٹ کی.

مزید پڑھیں: ن لیگ حکومت کا وزیر خارجہ بلاول بھٹو؟

ان کی خدما ت کے اعتراف میں‌ملکہ برطانیہ نے انہیں بکنگھم پیلس میں‌منعقدہ گارڈن ٹی پارٹی میں‌مدعو کیا. یہ پارٹی ہر سال منعقد کی جاتی جس میں‌مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی سر انجام دینے والوں‌کو مدعو کیا جاتا ہے اور خصوصی انعامات سے نوازا جا تا ہے.

کورونا وائرس کے دوران سماجی خدمات پر قیصر عباس گوندل کو ملکہ برطانیہ نے خصوصی طور پر بکنگھم پیلس دعوت میں شرکت کا دعوت نامہ بھیجا. یہ پاکستان کیلئے بہت اعزاز کی بات ہے کہ اس دھرتی کے بیٹے دنیا بھر میں اس کا نام روشن کر رہے ہیں.

یہ پہلا موقع نہیں ہے .قیصر عباس گوندل کو اس سے قبل بھی انکی خدمات کے اعتراف میں‌مختلف ریاستوں کے میئرز اور مختلف تنظیمیں‌خصوصی اعزاز سے نواز چکی ہیں.

یاد رہے کونسلر قیصر عباس گوندل لندن کے نواحی ڈسٹرکٹ تھرک سے منتخب ہونے والے پہلے پاکستانی و مسلمان کونسلر ہیں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا ایک مثبت چہرہ ہیں۔