نئی حکومت کو پیٹرول 83 اور ڈیزل 119 روپے مہنگا کرنے کی تجویز پیش کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے نئی تشکیل پانے والی حکومت کو پیٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کی سمری بھیج دی۔ نجی خبررساں ادارے کے مطابق 16 اپریل سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز جی ایس ٹی اور لیوی کی موجود شرح کے حساب سے بھیجی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری 70 فیصد جی ایس ٹی اور 30 روپے فی لیٹر لیوی کی بنیاد پر بھیجی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:کیا امریکی صدر جو بائیڈن کی عمران خان کے جانے پر جشن منانے کی ویڈیو جعلی ہے؟
ان ٹٰیکسوں کی بنیاد پر سمری میں پیٹرول کی قیمت 83 اشاریہ 50 روپے بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 119 روپے فی لیٹر بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
جبکہ موجود ٹٰیکس کی شرح پر پیٹرول کی قیمت 21 اشاریہ 53 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ موجودہ ٹیکس ہی کی بنیاد پر ڈیزل کی قیمت میں51 اشاریہ 30 روپے مہنگا کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ جبکہ فل ٹیکس اور لیوی پر مٹی کے تیل کی قیمت میں 77 اشاریہ 56 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے جبکہ لائٹ ڈٰیزل کو 77 روپے 13 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
تاہم، نئی پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ نئے وزیر اعظم کے منتخب ہونے کے بعد چار روز گزر گئے ہیں تاہم، ابھی تک کابینہ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:امریکہ کی شہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد