ایون فیلڈ ریفرنس: نیب نے مریم نواز کی بریت کی درخواستوں کیخلاف اپیل دائر کردی

قومی احتساب بیورو نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت اور فیصلے کے خلاف اپیلوں کو خارج کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

نیب کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں یہ درخواست دائر کی گئی ہے کہ مریم نواز کی بریت کی درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے انہیں خارج کیا جائے ۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم اور صفدر کی سزا کے خلاف اپیلوں پر باقاعدہ سماعت کی تاریخ مقرر ہو چکی ہے نیب نے مریم نواز پر مثالی جرمانہ لگانے کی درخواست کرتے ہوئے یہ موقف اپنایا ہے کہ مریم نواز کے بیانات حقائق سے منافی ہیں ۔

بریت کی درخواست میں الزامات پر سپریم کورٹ پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے جبکہ ٹرائل کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس کا صاف شفاف ٹرائل ہوا اور احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں قانون کے مطابق سزا سنائی.

نیب کی جانب سے یہ موقف اپنایا گیا ہے کہ مریم نواز کے والد نواز شریف, بھائی حسن اور حسین نواز عدالتی مفرور ہیں۔

نیب نے کہا کہ مریم نواز اپنے والد کی تیمارداری کیلئے ضمانت پر رہا ہیں جبکہ ان کے والد پاکستان میں ہی موجود نہیں ہیں.

ملزمان نے لندن فلیٹس کی کوئی منی ٹریل جمع نہیں کروائی جبکہ نواز شریف یہ بھی بتانے میں ناکام رہے ہیں کہ لندن میںں جائیدادیں کیسے خریدیں اور پیسہ کیسے منتقل کیا ؟

نیب نے یہ بھی موقف اپنایا ہے کہ سپریم کورٹ نے اس فیصلے پر عملدرآمد کے لیے نگران جج مقرر کیا لہذا مریم نواز کی درخواست دائر کرنا عدالت کے ساتھ دھوکا ہے اورجج پر الزامات توہین عدالت کے مترادف ہیں ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *