ںشے کے عادی شخص نے اہلخانہ پر فائرنگ کر دی، والدین سمیت 5 افراد ہلاک

آئس کے عادی شخص نے اپنے ہی گھر والوں پر فائر کھول دیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

لاہور میں پیش آیا خوفناک واقعہ جس میں آئس کے عادی نشئی نے اپنے والدین اور بہن سمیت 5 افراد پر فائرنگ کر کے انہیں قتل کر دیا۔ واقعہ لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں پیش آیا۔ جب نشے کا عادی ملزم نشے میں دھت ہو کر گھر آیا اور اس نے گھر میں داخل ہوتے ہی گھر والوں پر فائرنگ شروع کر دی۔

ٹاؤن شپ کا رہائشی عابد آئس نشے کا عادی تھا اور واقعہ کے روز بھی وہ نشے میں دھت ہو کر اور مسلح ہو کر گھر آیا تھا، گھر میں داخل ہوتے ہی عابد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں اس کے والدین، ایک بہن، خالہ اور بھانجا موقع پر جانبحق ہوگئے۔
مزید پڑھیں:نئی حکومت کو عوام پر نیا پیٹرول بم گرانے کی تجویز پیش

گولی لگنے سے ملزم کا سسر زخمی ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقعے پر پہنچ گئی اور فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم عابد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد پولیس نے تفتیش آغاز کر دیا، ابتدائی تفتیش میں ملزم عابد نے پولیس کو بتایا کہ ان لوگوں نے اس کے بیٹے پر تشدد کیا تھا۔ تاہم، ریسکیو کے عملے نے زخمی سسر کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ لاشوں کو قانونی کاروائی کے لیے ہسپتال پہنچا دیا۔

مزید پڑھیں:بھارت میں مسلمانوں پر زندگی تنگ کر دی گئی، مسلمان مساجد میں پناہ لینے پر مجبور


Posted

in

,

by