نواز شریف لندن سے مارچ کے مہینے میں واپس آسکتے ہیں

(ن)کے رہنما محمد زبیر نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کے نواز شریف کو انہوں نے پہلے کبھی اتنا پرجوش نہیں دیکھا کیونکہ ن لیگ کی قیادت نے اپنا مشکل وقت گزار لیا ہے اور اب ان کا اچھا وقت شروع ہونے والا ہے ۔

ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف ہائی اسپرٹ مین ہیں۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ہمارا اچھا وقت شروع ہو چکا ہے جبکہ عمران خان کا برا وقت آ گیا ہے۔

(ن) لیگ کے رہنما محمد زبیر نے یہ دعوٰی( ن) لیگ کے قائدین سے لندن میں ملاقات کے بعد کیا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کے لیے کوئی اچھی خبر نہیں کیونکہ ان کا برا وقت شروع ہو چکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ ان کی ملاقات بہت اچھی رہی اور ان کی قیادت کا محور نواز شریف کی ذات ہے اور انشاءاللہ وہ مستقبل قریب میں جلد واپس وطن آئیں گے اور لندن میں ان کا علاج ہو رہا ہے ۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ اب ان کی پارٹی کی قیادت کون کرے گا تو اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کے یہ ان کی پارٹی کا اندرونی فیصلہ ہے ابھی سے وہ آپ کو کوئی ہیڈلائن نہیں دے سکتے جب وقت آئے گا بتا دیا جائے گا کیونکہ ان کی پارٹی کے سبھی رہنما بہت قابل لیڈر ہیں ۔

جب نواز شریف کی صحت کے متعلق سوال کیا گیا تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کے عدالت جب بھی ان کی رپورٹس مانگے گی جمع کروا دی جائیں گی کیونکہ صحت ہر کسی کا ذاتی معاملہ ہے میں اس کے بارے میں زیادہ بات نہیں کر سکتا اور جب بھی ضرورت محسوس ہوگی وہ اپنی سرجری کروالیں گے ۔

جب ان سے بیان حلفی کے متعلق سوال کیا گیا تو اس پر ان کا کہنا تھا کہ دستخط کسی جگہ بھی ہوئے ہوں اب ہمارے لئیے یہ اہم ہے کہ ثاقب نثار پر الزامات لگے ہیں اور وہ پیش ہو کر ان کی وضاحت پیش کریں.

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف لندن سے واپس اُس وقت ہی آئیں گے جب انہیں ڈاکٹرز اجازت دیں گے.

جبکہ انہوں نے یہ اشارہ دے دیا ہے کہ نواز شریف لندن سے مارچ کے مہینے میں بھی واپس آسکتے ہیں.

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *