ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی نوواک جوکووچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ویکسینیشن کے خلاف نہیں ہیں لیکن زبردستی کورونا ویکسین لگوانے کی بجائے وہ آئندہ ہونے والے گرینڈ سلیم کو چھوڑ دیں گے۔
سربیا سے تعلق رکھنے والے ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کو گزشتہ ماہ کے آسٹریلین اوپن کے موقع پر غیر معمولی حالات میں ملک بدر کیا گیا تھا جہاں رافیل نڈال نے ریکارڈ 21 ویں گرینڈ سلیم ٹرافی جیت کر جوکووچ اور راجر فیڈرر سے آگے نکل گئے۔
منگل کو شائع ہونے والے بی بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں نوواک جوکووچ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ویکسین پر اپنے موقف پر ومبلڈن اوپن اور فرنچ اوپن جیسے مقابلوں میں حصہ لینے کی قربانی دیں گے؟
مزید پڑھیے: نیلی آنکھوں والا پاکستانی کھلاڑی جس نے حسیناؤں کے دلوں پر راج کیا
“جی ہاں، یہی وہ قیمت ہے جو میں ادا کرنے کو تیار ہوں،” سربیا کے ٹینس کھلاڑی نے گرینڈ سلیم فاتح بننے کا اپنا موقع ترک کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ اینٹی ویکسین موومنٹ سے وابستہ نہیں ہونا چاہتے لیکن کسی فرد کے انتخاب کے حق کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ “میں کبھی بھی ویکسین کے خلاف نہیں تھا،کیوں میں بچپن میں ویکسین لگوا چکا ہوں۔ لیکن میں نے ہمیشہ اس آزادی کی حمایت کی ہے کہ آپ اپنے جسم میں کیا (کون سی ویکسین) ڈالتے ہیں۔”
“میرے جسم پر فیصلہ کرنے کے اصول کسی بھی عنوان یا کسی بھی چیز سے زیادہ اہم ہیں اور اپنے جسم کے ساتھ زیادہ سے زیادہ ہم آہنگ (قدرتی قوت مدافعت) ہونے کی کوشش کر رہا ہوں۔”
نوواک جوکووچ جنوری میں سال کے پہلے گرینڈ سلیم کے لیے میلبورن پہنچے تھے اور دعویٰ کیا تھا کہ انھوں نے بغیر ویکسین کے ملک میں داخل ہونے کے لیے طبی چھوٹ حاصل کی تھی کیونکہ وہ حال ہی میں کوویڈ 19 سے صحت یاب ہوئے تھے۔
لیکن آسٹریلوی حکام نے کہا کہ ٹینس کھلاڑی نے ویکسینیشن کے سخت قوانین سے مستثنیٰ ہونے کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا، ان کا ویزا منسوخ کر دیا گیا اور ایک طویل قانونی اپیل ناکام ہو گئی۔
میلبورن چھوڑنے کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں، جوکووچ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ویکسینیشن کے تقاضے بدل جائیں گے اور وہ “مزید کئی سالوں تک کھیل سکتے ہیں”۔
“مجھے آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کرنے کی وجہ یہ تھی کہ وزیر برائے امیگریشن نے اپنے خیال کی بنیاد پر میرا ویزا منسوخ کرنے کے لیے اپنی صوابدید کا استعمال کیا کہ میں ملک یا شہر میں کچھ اینٹی ویکس جذبات پیدا کر سکتا ہوں، جس سے میں مکمل طور پر متفق نہیں ہوں۔ ”
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں ان کے لئے جس طرح سے یہ سب ختم ہوا اس سے وہ واقعی افسردہ اور مایوس تھے۔ جہاں نوواک جوکووچ کو ایک بدنام زمانہ امیگریشن ہوٹل میں حراست میں دن گزارنا پڑے۔
Leave a Reply