صرف ویکسین لگوائیں اور برطانیہ آجائیں پاکستانیوں کو برطانیہ نے بڑی آفر دے دی

uk airport

برطانیہ نے سائنوویک، سائنوفارم اورکوویکسن کو کورونا ویکسی نیشن لسٹ میں شامل کرلیا جس کے بعد یہ ویکسینز لگوانے والے شہری اب برطانیہ جاسکیں گے۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسچیئن ٹرنر کا کہنا ہے کہ سائنوویک، سائنوفارم اور کوویکسن کی مکمل خوراک والے برطانیہ جا سکتے ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر کے مطابق فیصلے کا اطلاق 22 نومبر سے ہوگا۔

برطانیہ نے یہ اعلان کیا ہے کہ ویکسین لگوانے والے افراد برطانیہ میں آسکتے ہیں اور انہیں یہاں آنے پر قرنطینہ نہیں کیا جائے گا.
Uk Visa news

برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو بھی اُن ممالک کی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے کہ جہاں کے شہری ویکسین سرٹیفکیٹ دکھا کر برطانیہ میں بغیر قرنطینہ کے انٹری حاصل کر سکتے ہیں.

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *