ہماری حکومت کی کرپشن بھی بے نقاب کریں۔ عمران خان کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کو ہدایت

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کی پالیسی سے کسی صورت پیچھے نہ ہٹیں گے

سابق حکومت کی کرپشن کے کیسز کو منظر عام پر لایا جائے، موجودہ دور حکومت کی کرپشن کو بھی بے نقاب کریں.

کرپشن کو اسپورٹ کرنے والے کسی سے رعایت نہ برتی جائے، جو کوئی کرپشن کے معاملات پر مٹی ڈالنے کی کوشش کرے مجھے بتائیں۔ میں خود ایسے مافیہ سے نمٹ لوں گا

عمران خان سے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے حکومتی ارکان نے ملاقات کی جس میں ارکان نے پی اے سی کی کارکردگی سے متعلق وزیراعظم کو بتایا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں میں ہونے والی بے ضابطگیوں سے متعلق تیاری کے ساتھ اجلاس میں جائیں اور اپوزیشن کی چوری کو عوام کے سامنے بے نقاب کریں.

پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی عوام کے ٹیکس کے پیسے کا محافظ فورم ہے، لیکن اس میں کرپشن کی نشاندہی کے موثر نتائج سامنے نہیں آئے۔ جو کہ خوش آئند بات ہے

عمران خان نے ہدایت کی کہ موجودہ دور حکومت کی کرپشن کو بھی بے نقاب کریں، کرپشن کو اسپورٹ کرنے والے کسی سے رعایت نہ برتی جائے۔

کمیٹی ارکان نے کہا کہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی صرف آڈٹ پیراز کو دیکھتی ہے، ایف آئی اے اور نیب جیسے اداروں کی کمزوری کے باعث کرپشن کیسز منطقی انجام کو نہیں پہنچتے۔ جس پر عمران خان نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کو یقین دہانی کروائی کہ میں آپ کی ہر ممکن مدد کروں گا.

وزیراعظم نے کمیٹی ارکان کو پی اے سی اجلاسوں میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن رہنما اپنے دور میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں.

آپ لوگوں نے اپوزیشن والوں کے تمام کالے دھندے کو سامنے لانا ہے اور قوم کو بتانا ہے کہ یہ لوگ کس قدر کرپشن کرتے رہے ہیں.

آپ لوگوں کا بہت اہم کردار ہے، زیادہ فعال اور حکومتی اقدامات کو زیادہ اجاگر کرنے میں کردار ادا کریں۔ آپ لوگوں کو میں نے مکمل اختیارات دیئے ہوئے ہیں آپ ایمانداری سے ان کا اِستعمال کر سکتے ہیں.

عمران خا نے کہا کہ آپ سب سینئر سیاستدان ہیں آپ سے کرپشن سے متعلق کیسز کو ہائی لائٹ کرنے کی توقع ہے، کرپشن کرنے والا جو کوئی بھی ہے قانون کی گرفت میں لائیں۔

عمران خان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہماری حکومت کی کرپشن بھی سانے لائیں اور ہمیں بتائیں کہ ہمارے کون کونسے لوگ کرپشن میں ملوث ہیں تا کہ ہم ان کے خلاف کاروائی کر سکیں..

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *