پاک فوج نے 23 مارچ کے حوالے سے نیا نغمہ جاری کر دیا

افواج پاکستان کی جانب سے 23 مارچ کی مناسبت سے نیا ملی نغمہ جاری کردیا، نغمہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فوج کی جانب سے 23 مارچ کی مناسبت سے ملی نغمہ شاد رہے پاکستان جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ نغمہ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے محکمے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:سنجے دت اور پرویز مشرف کے درمیان ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

نغمہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے ذریعے ریلیز کیا گیا ہے جو کہ 4 منٹ پر محیط ہے۔ اس نغمے میں پاکستانی افواج کو دیکھایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کراچی سے خیبر تک پاکستان کے خوبصورت شہروں، سمندر، دریاؤں، پہاڑی سلسلوں اور کھیت کھلیانوں کو دیکھایا گیا ہے۔

شاد رہے پاکستان ملی نغمے کو شجاع حیدر اور یشال شاہد نے گایا ہے جبکہ یاسر جسوال ڈائریکٹر ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے سوشل میڈیا پر کہا گیا ہے کہ یہ نغمہ پاکستانی قوم کے عزم کا اظہار ہے اور انہیں ثابت قدمی اور اتحاد کا درس دیتا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *