پاکستان میں بیٹی کی پیدائش پر پیش آیا ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ

پاکستان کے شہر کامونکے میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر نے بیوی کو زندہ جلا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر کامونکے میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ جس میں سنگدل شوہر نے مسلسل تین بیٹیوں کی پیدائش پر اپنی بیوی کو زندہ جلا دیا۔ بیوی کو زندہ جلانے کے بعد ملزم کمسن بیٹیوں کو لے کر فرار۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ واہنڈو کی حدود میں پیش آیا۔ جہاں کے رہائشی عتیق احمد کی 4 سال قبل تمبولی کی رہائشی ثوبیہ سے شادی ہوئی تھی۔ شادی کے بعد جوڑے کے ہاں یکے بعد دیگرے 3 بیٹیوں کی پیدائش ہوئی۔ بیٹیوں کی پیدائش کے بعد سنگدل شوہر اکثر بیوی کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔

مزید پڑھیں:ایک ہی خاندان کے تمام افراد نے ساتویں منزل سے کود کر اجتماعی خودکشی کیوں کی؟

تاہم، گذشتہ روز بدبخت شوہر نے ثوبیہ کو آگ لگا دی۔ مقتولہ مدد کے لیے ارد گرد کے لوگوں کو پکارتی رہی لیکن کوئی اسکی مدد کو نہ پہنچا اور ثوبیہ جھلس کر جانبحق ہوگئی۔

مزید برآں، بیوی کو جلانے کے بعد ملزم اپنی تین کمسن بیٹیوں کو لے کر موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے اطلاع ملنے کے بعد مقدمہ درج کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے میانوالی شہر میں بھی ایک ایسا ہی اندہوناک واقعہ پیش آ چکا ہے۔ جس میں شوہر نے بیٹی کی پیدائش پر اپنی چند دنوں کی بیٹی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا اور خود موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ اس واقعہ کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پرسخت عوامی رد عمل سامنے آیا تھا۔

تاہم، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔

مزید پڑھیں:بھارت کے ایک گاؤں میں آسمان سے گرنے والی پراسرار چیزوں کی ویڈیو وائرل


Posted

in

,

by

Tags: