پاکستان میں رمضان المبارک کے آغاز اور اختتام کے حوالے سے رویت ہلال ریسرچ کونسل کی جانب سے تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 3 اپریل بروز اتوار سے ہوگا جبکہ پاکستان میں عیدالفطر 3 مئی کو منائی جائے گی۔
مفتی خالد اعجاز کا کہنا تھا کہ نئے چاند کی پیدائش یکم اپریل کو دن 11 بج کر 24 منٹ پر ہوگی جو کہ دو اپریل کو غروب آفتاب کے وقت 19 گھنٹوں کو ہوچکا ہوگا۔ جبکہ بعض علاقوں میں چاند کی عمر 31 گھںٹوں سے بھی زائد ہوچکی ہوگی۔
مزید پڑھیں:بارات دیر سے پہنچنے پر دلہن دلہے کے خلاف تھانے پہنچ گئی
مزید برآں، رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق چاند اور سورج کے غروب کے درمیان فرق مظفر آباد، گلگت اور پشاور میں 70 منٹ، راولپنڈی ، اسلام آباد 69 ، لاہور 68 ، کوئٹہ 69 ، کراچی میں 67 منٹ ہو گا۔
جن علاقوں میں بھی مطلع صاف ہوگا وہاں چاند با آسانی نظر آجائے گا اور مقدس مہینے کا آغاز 3 اپریل سے ہوجائے گا۔ جبکہ رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق شوال کا چاند 30 اپریل اور یکم مئی کی درمیانی شب 1 بج کر 28 منٹ پر پیدا ہوگا۔
ریسرچ کونسل کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ امید ہے کہ اس سال عید 30 روزے مکمل کرنے کے بعد ہوگی۔ کیونکہ یکم مئی یعنی 29 رمضان المبارک کو نئے چاند کی عمر غروب آفتاب کے وقت 18 گھنٹے ہوگی۔ مزید برآں، چاند اور سورج کے غروب ہونے کے درمیان 40 منٹ کا وقفہ ہوگا لہذا ٹیلی اسکوپ کی مدد سے بھی چاند دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں: بیوی کو میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگانا مہنگا پڑ گیا، شوہر نے قتل کر کے لاش جلا دی