پاکستانی کرکٹر اظہر علی کا کونسا خواب 12 سال بعد پور ہوگیا؟

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کا ہوم گراؤنڈ میں میچ کھیلنے کا خواب تھا، جو بالاآخر 12 سال بعد آج پورا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اظہر علی اب تک 93 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں لیکن انہیں ایک بھی میچ اپنے ہوم گراؤنڈ میں کھیلنے کا موقع نصیب نہیں ہوا۔ ہوم گراؤنڈ میں میچ کھیلنے کا خواب 12 سال بعد بلا آخر آج پورا ہوگیا۔

اظہر علی آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم کا حصہ ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ اظہر علی وہ واحد کھلاڑی ہوں گے جنہیں اپنے ہوم گراؤنڈ پر میچ کھیلنے کے لیے 12 سال انتظار کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ اظہر علی نے کرکٹ میں ڈیبیو 2010 میں لارڈز اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیل کر کیا۔ اور اس کے بعد اب تک 93 میچ کھیل چکے ہیں۔ اس دوران انہیں اپنے ہوم گراؤںڈ لاہور میں میچ کھیلنے کا کوئی موقع نہیں ملا۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کرکٹر اظہر علی کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت جذباتی محسوس کر رہے ہیں اور خوش ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ جب بھی وہ قذافی اسٹیڈیم کے سامنے سے گزرتے تھے ان کے دل میں خواہش پیدا ہوتی تھی کہ وہ اپنے ملک کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں بھی کھیلیں۔
مزید پڑھیں:ویڈیو: بھارتی سنیما گھر میں پاکستان زندہ باد کے نعرے، ہندو انتہا پسند مشتعل

انکا کہنا تھا کہ وہ سوچتے تھے ہم ساری دنیا میں کھیلتے ہیں لیکن پاکستان میں نہیں کھیل سکتے۔ اظہر علی کا کہنا تھا کہ یہ ایک خوشی کا موقع ہے انکی فیملی اور دوست بھی میچ دیکھنے آئیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں پر مشمتل سیریز کا تیسرا میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ جس میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔ لیکن ڈیوڈ وارنر شاہین شاہ آفریدی کے سامنے ٹک نہیں پائے اور شاہین کے تیسرے اوور میں ایل بی ڈبلیو کا شکار ہوگئے۔ ڈیوڈ وارنر کے بعد آنے والے مارنس لبوشین بھی شاہین شاہ آفریدی کی گیند کا شکار ہوئے اور وکٹ کے پیچھے کیچ پکڑوا کر چلتے بنے۔

میچ سے قبل آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کے لیے موزوں دیکھائی دیتی ہے۔ اور انہوں نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ یاد رہے کہ پنڈی اور کراچی میں ہونے والے میچوں کے دوران پچ کے سلو ہونے کے حوالے سے کافی زیادہ تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں:مشہور اداکارہ خوفناک ٹریفک حادثے میں جانبحق