کونسلر قیصر عباس گوندل دوبارہ منتخب

لندن/ اسلام آباد(وائس ٹی وی یو کے) پاکستانی نژاد برطانوی کونسلر قیصر عباس گوندل لندن لوکل گورنمنٹ انتخابات میں 157 ووٹوں کی برتری سمیٹتے ہوئے دوسری بار کونسلر منتخب ہو گئے۔

 

 

5 مئی کو لند ن میں ہونے والے لوکل انتخابات میں قیصر عباس نے لندن کے نواحی علاقے تھرک سے کامیابی حاصل کی۔ وہ لوکل انتخابات میں اس حلقے سے منتخب ہونے والے پہلے مسلمان و پاکستانی کونسلر ہیں۔

ان کی کنزرویٹو پارٹی کو 18 سال بعد اس حلقے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ یہ حلقہ لیبر پارٹی کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کونسلر قیصر عباس نے اپنی کمیونٹی کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سب کمیونٹی رہنماؤں کی انتھک محنت اورانتخابی کمپین کے سبب ممکن ہوا.

اس سے قبل قیصر عباس لیبر پارٹی کا حصہ تھے تاہم چند ماہ قبل نسلی تعصب، اقربا پروری اور اسلامو فوبیا کے الزامات لگاتے ہوئے انہوں نے پارٹی چھوڑ کر کنزرویٹو پارٹی میں شمولیت حاصل کی تھی۔

کونسلر قیصر عباس اپنی کمیونٹی میں سیاسی و سماجی خدمات کی وجہ سےبہت مشہور ہیں۔ کورونا وباء کے دوران انہوں نے کمیونٹی کے لوگوں کی بھرپور خدمت کی۔

 

مزید پڑھیں: مسلم ہیں ہم وطن ہے سارا جہاں‌ ہمارا

ان کی خدمات کےاعتراف میں انہیں ملکہ برطانیہ کی جانب سے گارڈن ٹی پارٹی میں بھی بلایا گیا تھا ۔ یہ پارٹی ہر سال منعقد کی جاتی جس کا مقصد ملکہ کی جانب سے مختلف شعبوں میں خدمات سر انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوتی ہے۔

انہیں خدمات کے اعتراف میں مختلف ریاستوں کے میئرز اور معروف تنظیموں کی جانب سے بھی ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔