پاکستانی ڈرامے ہمیشہ سے ہی سرحد پار پسند کیے جاتے رہے ہیں یہاں تک کہ بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ امیتابھ بچن بھی پاکستانی ڈراموں کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے۔ ان ہی بلاک بسٹر ڈرامہ سیریلز میں سے اداکار فواد خان اور ماہرہ خان کے “ہمسفر” نے بھارت میں دھوم مچا دی تھی۔
اب ایک اور پاکستانی ڈرامہ پری زاد کو بھارت کے ناظرین کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔ احمد علی اکبر، مشال خان، اشنا شاہ اور دیگر اداکاروں نے اپنی لاجواب اداکاری سے ڈرامہ سیریل کو بلاک بسٹر ہٹ بنا دیا ہے۔
مزید پڑھیے: سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے بھی کرپٹ نکلی؟
ہم ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے پری زاد ڈرامہ سیریل کو یوٹیوب پر نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا خاص طور پر پڑوسی ملک بھارت میں لاکھوں لوگ دیکھ رہے ہیں۔ اس ڈرامہ سیریل کو دیکھنے والے بھارتی شائقین کا خیال ہے کہ اسے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا جانا چاہیے کیونکہ اس میں ریٹنگ کے تمام ریکارڈ توڑنے کی صلاحیت موجود ہے۔
یوٹیوب پر ڈرامے کے کمنٹ سیکشن بھارتی شائقین کی تعریفوں سے بھرا پڑا ہے۔ بھارتی مداح ابھیجیت رائے نے لکھا کہ انہوں نے ایک ہی دن میں پری زاد ڈرامے کی 22 قسطیں دیکھ لیں۔
ایک اور بھارتی مداح نے کمینٹ کیا کہ “یہ ڈرامہ نشے کی لت جیسا ہے، ایک ایک سین بہترین ہوتا ہے، پری زاد اور ناساز کا سین اف!”
ایک اور پرستار کملجیت سنگھ نے پروڈکشن ٹیم سے درخواست کی کہ ڈرامے کی تمام اقساط ایک ساتھ ریلیز کیا جائے کیونکہ نئی قسط کے لیے پورا ہفتہ انتظار کرنا بہت مشکل ہے۔
بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک اور مداح ویشش کول نے کمینٹ میں لکھا کہ ناساز اور پری زاد کا دوبارہ ملنا – ہر قسط میں آنسو لے ہی آتا ہے یہ ڈرامہ اور علی احمد اکبر۔
مندیپ سنگھ نے پری زاد ڈرامہ کے مصنف، پروڈکشن ٹیم اور پوری کاسٹ کی تعریف کرتے ہوئے اس کا بھارتی انڈسٹری کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے لکھا کہ “مجھے اس بات کا اعتراف کرنے دیں کہ بالی ووڈ کی فلمیں اور ڈرامہ سیریلز بے حیائی کے مناظر سے بھری پڑی ہے جبکہ پاکستانی ڈراموں میں ایسا کبھی دیکھنے کو نہیں ملتا۔”
Leave a Reply