معروف مصنف اور نجی خبررساں ادارے ایکسپریس ٹرائبیون کے کالم نگار لندن شہر کا سب سے بڑا اعزاز حاصل کرنے والے خوش ںصیب بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی مصںف اور ڈیوڈ بیکم کے شریک بانی انیس عارف کو لندن شہر کا سب سے بڑا اعزاز فری مین دیا گیا۔ فری اعزاز دینے کی تقریب گلڈ ہال میں چیمبر لین کورٹ میں منعقد ہوئی۔
عارف انیس ہیبٹ آف سکسیس، امپاسیبل، میڈ ان کرائسز کے مصنف ہیں، یہ کتابیں وال اسٹریٹ جرنل اور یو ایس ٹو ڈے کی سب سے زیادہ بکنے والی کتب میں شامل رہی ہیں۔ عارف انیس لیڈرشپ ڈویلپمنٹ ایکسپرٹ بھی ہیں، اور آپ فری مین ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔
ان سے پہلے یہ اعزاز حاصل کرنے والوں میں شہزادی الزبتھ، ملکہ الزبتھ، ڈیانا، ویلز کی شہزادی شامل ہیں۔ مزید برآں، برطانیہ کے وزرائے اعظم؛ ونسٹن چرچل، مارگریٹ تھیچر کو بھی یہ اعزاز ملا۔ عالمی رہنماؤں میں بھارتی سیاسی رہنما جواہر لعل نہرو، نیلسن منڈیلا کو اس ایوار ڈ سے نوازا گیا۔
امریکہ کے صدورمیں تھیوڈور روزویلٹ، فرینکلن ڈی روزویلٹ، ڈوائٹ ڈی آئزن ہاور کو اس اعزاز سے نوازا گیا۔ کاروباری افراد اور ماہرین تعلیم میں سے پروفیسر اسٹیفن ہاکنگ، بل گیٹس، جمی چو، مورگن فری مین، جے کے رولنگ، سر مائیکل کین، جارج ہیلون، جے پی، اور شاہی خاندان، سیاست، کاروبار، اور اپنے شعبوں میں مشہور شخصیات اور دیگر اعلیٰ حکام اس اعزاز کو حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:کینیڈا: ٹورنٹو میں نمازیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد زخمی
یاد رہے کہ عارف انیس کورونا وبا کے دوران ون ملین میل کی تقسیم کرنے والی مہم کے بانیوں میں سے ہیں۔ ون ملین میل کی مہیم مارچ 2020 میں پہلے لاک ڈاؤن کے دوران سپائس ویلیج کی جانب سے لانچ کی گئی تھی۔ اس مہم کے تحت برطانیہ میں فرنٹ لائن ورکرز تک کے درمیان مختلف مشروبات اور کھانے پینے کی دیگر اشیاء مفت تقسیم کی گئی تھیں۔
اپریل 2020 سے جولائی 2020 تک جاری رہنے والی اس مہم میں مختلف رضاکاروں نے این ایچ ایس کے اسٹاف، اہم ورکرز اور ایسے افراد تک کھانے پینے کی اشیاء پہنچائیں جو لاک ڈاؤن کے باعث خوراک کی کمی کا شکار تھے۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اس مہم کو سراہا اور اسے پوائنٹ آف لائٹ ایوارڈ سے بھی نوازا۔
عارف انیس نے موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر یقینی بات کے پاکستان کے چھوٹۓ سے علاقے سے شروع کرنے والا آج لندن کا سب سے بڑا اعزاز وصول کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا وہ دنیا بھر میں لیڈر شپ کے بارے میں تقاریر کرتے ہیں اور انکا ماننا ہے کہ بحران رہنماؤں کے لیے موقع ہوتا ہے جس میں وہ بہتر برتاؤ، رویہ اور حل کے ساتھ سامنے آئیں۔
انہوں نے کہا وہ اس اعزاز ون ملین میل مہم کے دیگر بانیوں، اہل خانہ اور ان سینکڑوں رضاکاروں کے نام کرتے ہیں جنہوں نے اس مہم کے دوران انکا ساتھ دیا۔
مزید پڑھیں:واٹس ایپ نے پروفائل کی خوبصورتی کے لیے نیا فیچر متعارف کروا دیا