خیبرپختونخوا کے باپ اور بیٹی نے ایک ہی دن پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر کے تاریخ رقم کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے دل جیت لیے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کی انجینئرنگ یونیورسٹی کے اسسٹںٹ پروفیسر ڈاکٹر مسعود خان نے میکا ٹرانکس جبکہ انکی بیٹی ڈاکٹر نادیہ مسعود نے الیکٹریکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مسعود کا کہنا تھا کہ کچھ گھریلو مجبوریوں کے باعث وہ اپنی پی ایچ ڈی مکمل نہیں کر پائے تھے۔ لیکن اب اپنی بیٹی کی ساتھ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنا ایک اعزاز کی بات ہے۔
مزید پڑھیں: ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الہی کی وزیر اعظم عمران خان پر سخت تنقید
انکا کہنا تھا کہ پی ایچ ڈی کرنا انکا خواب تھا لہذا انہیں جیسے ہی موقع ملا انہوں نے یہ خواب پورا کر لیا۔
دوسری جانب ڈاکٹر نادیہ کا کہنا تھا کہ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنا آسان نہیں تھا لیکن انکے والد کی سپورٹ اور محنت کے باعث وہ ڈگری حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔ دونوں کا کہنا تھا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت میں لڑکے اور لڑکی میں فرق روا نہیں رکھا جانا چاہیے۔
مزید پڑھیں: بھارت: پسندیدہ ہیرو کی فلم پسند نہ آنے پر مداح نے خودکشی کر لی
Leave a Reply