پاکستان ایئر لائن نے عمرے کے لیے جانے والے زائرین کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا
پی آئی اے کے مطابق ایئر لائن نے مدینہ اور جدہ کے دو طرفہ کرائے کو کم کر کے 95 ہزار 628 روپے کر دیا۔ اس سے پہلے مدینہ اور جدہ کے لیے دو طرفہ کرایہ ایک لاکھ روپے سے زائد تھا۔
پی آئی اے کے جانب سے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 9759 اور اسلام آباد سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 9741 کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔
مزید برآں، کراچی سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 9731 اور پشاور سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 9735 کے کرایوں میں 5 ہزار روپے کمی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: پی ڈی ایم کا 23 مارچ سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان
Leave a Reply