پیر کے روز اوکاڑہ کے ایک اسکول کے طالب علموں کو گٹر صاف کرنے کا حکم دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد، اوکاڑہ کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کو معطل کر دیا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسکول کی یونیفارم، سفید شرٹ اور گرے پینٹ میں ملبوس دو نوجوان، ایک گٹر کے پاس کھڑے ہیں، طالب علموں کو بیلچے پکڑے ہوئے دیکھا جسکتا ہے۔
طالبعلموں کا کہنا ہے کہ انہیں ضلع کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سمیع اللہ نے گٹر کو صاف کرنے پر مجبور کیا۔
بچوں کی جانب سے سیوریج کی صفائی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سمیع اللہ کو معطل کر کے جیل بھیج دیا گیا۔ جہاں اس سے اختیارات کے ناجائز استعمال کے بارے میں مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔
اوکاڑہ کے چیف ایجوکیشن آفیسر کا کہنا ہے کہ انہوں نے جب پہلی بار یہ فوٹیج دیکھی تو وہ چونک گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم کسی کو اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ طالب علموں سے اس طرح کے کام کروائے۔
جبکہ وسری جانب طالب علموں کے والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے عہدوں کا ناجائز استعمال اور اختیارات سے تجاوز کرنے والے افسران کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے
Leave a Reply