وزیراعظم عمران خان کا بڑی غلطی کا اعتراف

لاہور (مانیٹرنگ سیل): وزیراعظم عمران خان نے اعتراف کیا کہ حکومت نے تاحیات نااہل سابق وزیراعظم اور مسلم (ن) قائد نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے کر بہت بڑی غلطی کی۔

وزیراعظم نے اس بات کا اعتراف جمعہ کے روز منڈی بہاؤالدین میں پی ٹی آئی کے حامیوں سے کھچا کھچ بھرے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اپنی شعلہ انگیز تقریر کے دوران، انہوں نے اپوزیشن ک بھی آڑے ہاتھوں لیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک وہ ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس نہیں نکلوا لیتے۔

انہوں نے نواز شریف کی بیماریوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ “پہلے یہ ایک بیماری تھی، پھر دوسری، پھر پلیٹ لیٹس، حکومت اس تاثر میں تھی کہ یہ شخص زیادہ دن زندہ نہیں رہیں گے۔ میں تسلیم کرتا ہوں کہ ہم نے نواز شریف کو بیرون ملک سفر کی اجازت دے کر ایک بڑی غلطی کی ہے۔”

مزید پڑھیے: عورت مارچ کے حوالے سے وزیراعظم کو اہم خط

منڈی بہاؤالدین جلسے سے وزیراعظم کا خطاب

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے اراکین ماضی میں صوبہ خیبرپختونخوا کا دورہ کرتے تھے اور پی ٹی آئی سے پوچھتے تھے کہ نیا کے پی ے کہاں ہے۔2018 کے الیکشن میں اس صوبہ، جس نے کبھی کسی کو دوسرا موقع نہیں دیا، نے دو تہائی اکثریت پر پی ٹی آئی کو منتخب کیا۔

اپوزیشن کو ‘چوروں کا ٹولہ’ قرار دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ایف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف کے سربراہ اپوزیشن کو اکٹھا کر رہے ہیں اور ہر تین ماہ بعد پی ٹی آئی حکومت کو گرانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے اپوزیشن پر یہ بھی الزام لگایا کہ وہ اپنی لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کی کوشش میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے کوشش کر رہی ہے۔ اپوزیشن رہنما شہباز شریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اتنے ہی معصوم ہیں تو پھر عدالت سے مزید وقت کیوں مانگتے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کی درخواست کیوں نہیں کرتے؟

وزیراعظم عمران خان اپنے کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب اپوزیشن نے سپریم کورٹ میں ان کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا تو وہ ملک میں ہی رہے تھے اور ثابت کیا تھا کہ وہ ‘صادق اور امین ہیں’۔

اپنی توپوں کا رخ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی طرف کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ چوہدری شوگر ملز کیس کی وجہ سے “خوفزدہ” ہیں اور “ججوں کو ڈرانے” کی کوشش کر رہی ہیں۔

انہوں نے شریف خاندان کے لیے پیغام دیا کہ وہ جو مرضی کھیل کھیلیں وہ اس کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے پیش گوئی کی کہ اپوزیشن ایک بار پھر نہ صرف ناکام ہوگی بلکہ اس بار جیل میں بھی جائے گی۔


Posted

in

, ,

by

Tags:

Comments

One response to “وزیراعظم عمران خان کا بڑی غلطی کا اعتراف”

  1. Открыть учетную запись в binance Avatar

    Can you be more specific about the content of your article? After reading it, I still have some doubts. Hope you can help me.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *