ق لیگ نے پنجاب حکومت گرانے کا اعلان کر دیا عثمان بزدار پر کرپشن کے الزامات پنجاب میں سیاسی طوفان آگیا

حکومت کی اہم اتحادی جماعت ق لیگ بھی پنجاب میں عدم اعتماد پر سوچنے لگی ہے

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں بزدار حکومت کے خلاف عدم اعتماد سے متعلق فیصلہ کل تک موخر کردیا گیا ۔

پرویز الٰہی کی سربراہی میں پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا مسلم لیگ ق کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پنجاب حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔


اجلاس میں عدم اعتماد لانے کا فیصلہ طارق بشیر چیمہ کی عدم حاضری کی وجہ سے نہ ہوسکا۔

کل کے اجلاس میں طارق بشیر چیمہ سے عدم اعتماد لانے کے حوالے سے بات کی جائے گی۔

اجلاس میں شرکا نے چوہدری پرویز الہی سے پنجاب حکومت کے متعلق اپنے گلے شکوے کیے اور کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت صرف اپنے مفادات کی خاطر ہمیں اپنے ساتھ لے کر چل رہی ہے۔

ق لیگ کے رہنماؤں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں شک ہے کہ عثمان بزدار کمیشن بنا رہا ہے لیکن ق لیگ کی قیادت کو رہنماؤں نے کوئی واضح ثبوت فراہم نہیں کئے.

سوشل میڈیا پر لوگوں کا کہنا ہے کہ ق لیگ اپنے کام نکلوانے کے لیے حکومت کو بلیک میل کر رہی ہے جبکہ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ق لیگ کی عدم اعتماد لانے پر مجھے کوئی ٹینشن نہیں.

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *