ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الہی کی وزیر اعظم عمران خان پر سخت تنقید

ق لیگ کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سب کے ساتھ ہاتھ کیا ہے

گزشتہ رات ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے مطلوبہ ہدف سے زائد نمبر موجود ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ اس وقت تمام اتحادی جماعتوں کا جھکاؤ حکومت کی بجائے اپوزیشن کی طرف ہے۔

چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ حکومت کے لیے ابھی بہت سارے سرپرائز آنا باقی ہیں۔ حکومت کو یہ تک علم نہیں ہے کہ کون انکے ساتھ ہے اور کون نہیں۔ کوئی اتحادی جماعت بھی اس وقت 100 فیصد عمران خان کے ساتھ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹیبلشمنٹ حکومت کے ساتھ ہے یا اپوزیشن کے ساتھ؟ شیخ رشید نے بتا دیا

اسپیکر قومی اسمبلی نے اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اس وقت حکومت کے ساتھ نہیں ہے، لہذا جو بھی حکومت میں آجائے ان کے لیے قابل قبول ہے۔ انکا کہنا تھا کہ خان صاحب اس چیز کو دیکھیں، وہ ان کے پاس اب جا رہے ہیں جن کا ایک ووٹ ہے، یہ کام انہیں پہلے کر لینا چاہیے تھا۔

چوہدری پرویز الہی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے ق لیگ کو پی ٹی آئی میں ضم ہونے کا مشورہ دیا، جس کا ہم نے انکار کر دیا۔ انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کو بھی یہ کہا، یہ خان صاحب کی نا سمجھی ہے۔
مزید برآں، تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ق لیگ حکومت کے ساتھ ہے یا نہیں؟ اس سوال کے جواب میں رہنما ق لیگ کا کہنا تھا کہ وہ یہ فیصلہ تمام اتحادیوں کے ساتھ مل کر کریں گے۔ انکا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ پی پی پی، ایم کیو ایم اور باپ پارٹی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت کے ساتھ وفا داری کی۔ لیکن ان کی طرف سے دھمکیاں آ رہی ہیں۔ نیب سے مونس الہی کو پکڑنے کا کہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہر کسی کے ساتھ ہاتھ کیا ہے، 3 سالوں میں کوئی کارکردگی نہیں دیکھائی۔

انکا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت کے مطابق پنجاب میں عثمان بزدار کو ہٹائے جانے سے متعلق فیصلہ پہلے ہونا چاہیے۔

جبکہ وزارت اعلی سے متعلق سوال پر انکا کہنا تھا کہ حکومت سکتے میں ہے، وہ کچھ بولیں تو سہی۔ ہم نے حکومت سے کہا تھا کہ ہمیں پنجاب کی وزارت اعلی دیں، پھر ہم ان کے لیے ووٹ دیں گیں۔ انکا کہنا تھا کہ اگر انہیں وزارت اعلی ملی تو وہ اتحادیوں کی کمیاں خامیاں بھی پوری کریں گے۔

مزید پڑھیں: ق لیگ کے اکثر اراکین نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے اپوزیشن کا ساتھ دینے کی تجویز دے دی

Comments

2 responses to “ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الہی کی وزیر اعظم عمران خان پر سخت تنقید”

  1. Buat akun gratis Avatar

    Thank you for your sharing. I am worried that I lack creative ideas. It is your article that makes me full of hope. Thank you. But, I have a question, can you help me?

  2. Μπνου εγγραφ Binance Avatar

    Can you be more specific about the content of your article? After reading it, I still have some doubts. Hope you can help me.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *