ق لیگ کے اکثر اراکین نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے اپوزیشن کا ساتھ دینے کی تجویز دے دی

نجی خبر رساں ادارے کے مطابق ق لیگ کے اکثر اراکین نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپوزیشن کا ساتھ دینے کی تجویز دے دی

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی سربراہی میں ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس آج ساڑھے تین بجے منعقد ہوگا۔ جس میں اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔
نجی خبر رساں ادارے جیو نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ اجلاس میں پرویز الٰہی، طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی، چوہدری سالک، کامل آغا، فرخ خان اور حسین الٰہی شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں: جنید جمشید کے بیٹے نے اپنے والد کے ساتھ جہاز میں پیش آنے والا یادگار واقعہ سنا دیا

اس کے علاوہ نجی خبررساں ادارے نے اپنے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے ساتھ ہونے والی میٹنگ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور پارٹی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپوزیشن یا حکومت کا ساتھ دینے سے متعلق فیصلہ کرے گے۔

مزید برآں، جیو نیوز نے اپنے ذرائع کی بنیاد پر دعویٰ کیا ہے کہ ق لیگ کے اکثر اراکین نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپوزیشن کا ساتھ دینے کی تجویز دی ہے۔ جبکہ ذرائع کے مطابق پارٹی نے اس حوالے سے حتمی فیصلے کا اختیار چوہدری پرویز الہی اور چوہدری شجاعت حسین کو دے دیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم کا 23 مارچ سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *