کراچی ٹیسٹ: رضوان کی شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ پشتو میں کی گئی گفتگو کی ویڈیو وائرل

پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان اپنے خوبصورت انداز اور گفتگو کی وجہ اکثر خبروں کی زینت بنےرہتے ہیں، جس کی وجہ سے شائقین انہیں پسند کرتے ہیں۔

کراچی میں جاری آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں رضوان کو پشتو میں شاہین شاہ آفریدی کو کچھ سمجھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکٹ کیپر رضوان ہاتھوں کے اشارے کے ساتھ شاہین کو کچھ سمجھا رہے ہیں اور ساتھ پشتو میں کچھ بول رہے ہیں۔

https://youtu.be/SiogRGCilUY

اکثر شائقین جو پشتو نہیں جانتے وہ سوال کر رہے ہیں کہ آخر رضوان پشتو زبان میں شاہین کو کیا ہدایت دے رہے ہیں۔ آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ در اصل رضوان شاہین کو کیا کہ رہے ہیں:

ہوا کچھ یوں کے میچ کے دوران کچھ تماشائی سائٹ اسکرین (بیٹسمین ویو) کے سامنے آ کر چہل قدمی کرنے لگے۔ رضوان نے جب یہ صورتحال دیکھی تو شاہین کی توجہ ان لڑکوں کی جانب کرواتے ہوئے پشتو میں کہا کہ “ان کو بتاؤ کہ یہ پارک میں نہیں ہیں کہ بیٹسمین ویو کے آگے چہل قدمی کریں”۔

رضوان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں بتاو اسٹیڈیم میں اس جگہ جانے کی اجازت نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:محمد حفیظ شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس کو لے کر کیوں پریشان ہیں؟

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *