روزے کے دوران جسم میں پانی کی کمی کیسے پوری کی جائے؟

گرمی کے موسم میں ماہ رمضان المبارک میں روزے رکھنا اور پھر جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دینا ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے تاکہ پورا ماہ دل لگا کر عبادت کی جا سکے اور روزے مکمل کیے جا سکیں۔

ماہ رمضان کے دوران سحر سے لے کر افطار کر تک بغیر کچھ کھائے پیئے رہنا ہوتا ہے اور ساتھ معمول کے کام بھی سر انجام دینا ہوتے ہیں۔ لیکن گرمیوں کے موسم میں آنے والے ماہ رمضان کے دوران ایسی صورتحال میں جسم میں پانی کی کمی ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔ تو آیئے جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ موسم گرما میں روزے کے دوران جسم میں ہونے والی پانی کی کمی کو کیسے پورا کیا جا سکتا ہے:

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم گرما میں روزے رکھنے اور پھر روز مرہ کے کام سر انجام دینے کے دوران پسینہ آتا ہے لہذا پانی کی کمی واقع ہوجاتی ہے۔ جسے پورا کرنے کے لیے ماہرین کا کہنا ہے کہ سحر و افطار میں پانی کے استعمال کی مقدار بڑھا دینی چاہیے۔

مزید پڑھیں: رمضان المبارک کے دوران معدے کی تیزابیت اور جلن سے کیسے محفوظ رہا جائے؟

اس علاوہ سحر و افطار کے دوران پھلوں کے جوس کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں اور اپنی غذا میں دودھ اور دہی کو شامل کریں۔ اس کے علاوہ پانی کی کمی کو پوران کرنے کے لیے درج ذیل طریقوں پر عمل کریں:

  • سحری کے دوران کم از کم 2 گلاس پانی پیئں تاہم سحری میں جوس اور کولڈ ڈرنک پینے سے گریز کریں۔
  • ایسی سحر و افطار میں ایسے پھلوں اور سبزیوں کا استمعال کریں جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جیسا کہ تربوز، کھیرا، اور مکس سلاد۔ یہ پھل اور سبزیاں آپ کے جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گیں۔
  • ہم افطار میں زیادہ سے زیادہ پانی پینے کو دریج دیتے ہیں لیکن ایسا کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا الٹا نقصان کا خدشہ ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ افطار میں ایک سے دو گلاس پانی پیئں۔
  • افطاری کے بعد نماز، تراویح یا دیگر عبادات کے لیے جائیں تو پانی کی ایک بوتل اپنے ساتھ رکھیں اور مناسب وقفے سے تھوڑا تھوڑا پانی پیتے رہیں۔
  • رات سوتے ہوئے اپنے بستر کے پاس پانی کی بوتل رکھیں۔
  • روزے دوران دھوپ میں جانے گریز کریں۔

مزید پڑھیں: کیا آنکھوں میں لگائے جانے والے لینز اندھے پن کا سبب بن سکتے ہیں؟