سعودی عرب کا بڑا فیصلہ

سعودی عرب کی طرف سے خوش آئند خبر ، سعودی عرب نے کارونا سے متعلق پابندیوں میں چھوٹ دینے کا اعلان کر دیا ۔ اب سعودی عرب جانے کے لیے قرنطینہ اور پی سی آر کی شرائط مسترد کردیں گئیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے تحت وزیر داخلہ نے سعودی عرب مملکت میں ایس او پیز یعنی سماجی فاصلے جیسے اصول بھی مسترد کردئیے گئے ہیں ۔

حرمین شریف ٹوئیٹر اکائونٹ کے مطابق آنے والے رمضان شریف میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی مکمل طور پر کھول دیئے جائیں گے۔

اِس کے ساتھ ساتھ زائرین اور عازمین کے لیے کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسین اب بھی لازمی ہے۔اس کے علاؤہ پانچ سال سے زائد عمر کے بچے ویکسین کی شرط کو پورا کرتے ہوئے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں داخل ہوسکتے ہیں۔ البتہ پانچ سال سے کم عمر بچے محض مسجد کے احاطے تک محدود رہیں گے۔

مزید پڑھیے: سعودی آرمی چیف کا بھارت کا پہلا ‘تاریخی’ دورہ

دوسری طرف مسجد الحرام میں نماز کی ادائیگی اور مسجد نبوی میں زیارت کے لئے اجازت لینے کی شرط کو بھی خارج کردیا گیا ہے۔ توکلنا ایپلیکیشن پر ویکسینیٹڈ ثابت کرنا کافی ہوگا۔ حج اور عمرے سے منسلک سعودی عرب نے کچھ نکات نافذ کئے ہیں۔ رش سے بچنے کے لیے اہم عمرے اور روضہ رسول میں نماز کی ادائیگی کے لیے اجازت لازمی ہے۔

بعد ازاں کورونا سے متعلق جو پابندیاں خارج کی گئیں وہ مندرجہ ذیل ہیں۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سماجی فاصلے کی پابندی اطلاق خارج کردیا گیا ہے ہاں البتہ ماکس اب بھی لازمی ہے۔

تمام کھلے اور بند مقامات پر ایس او پیس کی پابندی ختم کردی گئیں۔

کھلے مقامات پر ماسک پہننے کی ضرورت اب نہیں ہوگی البتہ بند مقامات پر اب بھی ماسک پہننا ضروری ہے۔

سعودی عرب میں داخلے کے لئے پی سی آر اور ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ اب لازمی نہیں۔

مملکت آ نے والے مسافروں کو قرنطینہ کرنے کی ضرورت نہیں۔

مزید پڑھیے: لاہور سے لندن کی پرواز بند

اس کے علاوہ سعودی عرب سے زمبابوے، بوسوٹوانام، لیسوتھو، نمیبیا، جنوبی افریقہ، ماریشس، موزمبیق، ملاوی، زمبیا، مڈغاسکر، انگولا، کومروس، سیشیلر، نائیجیریا، ایتھوپیا اور افغانستان سے پروازوں کی براہِ راست آمدو رفت پر لگائی گئیں پابندیوں کا اطلاق ختم کر دیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ کسی بھی قسم کے وزٹ ویزوں پر سعودی عرب میں داخلے کے لئے تمام مسافروں کو انشورنس حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی۔جو کسی بھی طرح کے اخراجات کو پورا کرسکے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *