شادی کے بعد رنبیر اور عالیہ بھٹ کی پہلی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد وائرل

بالی وڈ کی مشہور اور نو بیاہتا جوڑی عالیہ اور رنبیر کی شادی کے بعد پہلی ویڈیو منظر عام پر آںے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

بھارتی خبررساں ادارے کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ جس میں دونوں کو ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خبررساں ادارے کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ یہ ویڈیو عالیہ اور رنبیر کی شادی کے بعد ہونے والی پارٹی کی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عالیہ بھٹ ڈارک پنک سوٹ پہنے ہوئے ہے جبکہ رنبیر کپور سفید کرتا شلوار کے اوپر پنک ویسٹ کوٹ پہنے ہوئے ہیں۔ اور دونوں بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ کے مشہور گانے چھیاں چھیاں پر ڈانس کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

یاد رہے کہ عالیہ اور رنبیر کپور گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ شادی کے بعد عالیہ نے خود اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور ساتھ ایک پیغام بھی شیئر کیا ہے۔

مزید پڑھیٰں:عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر دیکھیں

عالیہ اور رنبیر کی شادی کے حوالے سے گزشتہ کئی ماہ سے میڈیا میں افواہیں اور خبریں گردش کر رہی تھیں۔ تاہم، جوڑے کی جانب سے شادی کی تاریخ کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا گیا تھا۔ میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ عالیہ اور رنبیر 13 سے 16 اپریل کے دوران شادی کر لیں گے۔

تاہم، عالیہ کے سوتیلے بھائی نے میڈٰیا کو بتایا تھا کہ چونکہ اب شادی کی تاریخ میڈیا پر لیک ہو چکی ہے لہذا اس تاریخ کو آگئے بڑھا دیا گیا ہے۔ لیکن ایسا نہیں ہوا۔

مزید برآں، خیال رہے کہ عالیہ اور رنبیر نے اپنی شادی کو خفیہ رکھنے کے لیے اپنی شادی کے منتظمین کے ساتھ نان ڈسکلوزر ایگریمنٹ بھی سائن کیا تھا۔ اور اپنے گھر کے اسٹاف کے موبائل کیمروں کو بھی سیل کر دیا تھا تاکہ کوئی تصویر یا ویڈیو لیک نہ ہو۔

مزید پڑھیں:عالیہ اور رنبیر کے گھر کے اسٹاف کے موبائل کیمرے کیوں سیل کیے گئے؟ ویڈیو دیکھیں