شاہ رخ خان کی فلموں کا بائیکاٹ کریں، ہندو انتہا پسند وزیر اعلی کی عوام سے اپیل

ہندو انتہا پسند وزیر اعلی اور بی جے پی کے اہم رہنما یوگی آدتیہ ناتھ نے ہندو عوام سے شاہ رخ خان کی فلموں کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کر دی۔

بی جے پی کے اہم رہنما اور بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں ہندو انتہا پسند یوگی آدتیہ ناتھ ہندو عوام سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ شاہ رخ خان کی فلموں کو بائیکاٹ کریں۔ اور ساتھ ہی ساتھ شاہ رخ خان کو بھارت مخالف فلمیں بنانے پر تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ول اسمتھ کے کرس راک کو تھپڑ مارنے کے واقعے پر سلمان خان کا رد عمل سامنے آگیا

یوگی آدتیہ ناتھ کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ کچھ اداکار بھارت مخالف فلمیں بنا رہے ہیں اور بد قسمتی سے ان میں شاہ رخ خان بھی شامل ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان ماضی میں ایسی حرکت کر چکے ہیں۔

وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی ہندو عوام شاہ رخ خان کی فلموں کا بائیکاٹ کریں اور سنیما میں جا کر شاہ رخ کی فلمیں نا دیکھیں تو شاہ رخ خان بھی عام مسلمانوں کی طرح سڑک پر آ جائیں گے۔

یوگی آدتیہ ناتھ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کے مداحوں اور ہندو انتہا پسندوں کے درمیان بحث شروع ہوگئی ہے۔ دوسری طرف بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ کا یہ بیان 2015 میں دیا گیا بیان ہے۔

خیال رہے کہ یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان کا ٹریلر سامنے آنے کے بعد ہندو انتہا پسند اس فلم پر پابندی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان 2023 میں ریلیز ہوگی جس میں شاہ رخ کے علاوہ دیپیکا اور جان ابراہم مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ ایک انتہا پسند ہندو قوم پرست رہنما ہیں اور اکثر اوقات مسلم مخالف بیانات کی وجہ سے سرخیوں کا حصہ رہتے ہیں۔ بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ انکی ہندو قوم پرستی اور مسلم مخالف سوچ کی وجہ سے ہی اتر پردیش کے وزیر اعلی کے لیے امیدوار نامزد کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: گندے کپڑے اور برتن نہ دھونے پر بیوی نے شوہر سے طلاق لے لی