شاہ رخ خان نے زندگی میں پہلی مرتبہ دعا کب مانگی تھی؟

بالی وڈ کے کنگ خان کے نام سے مشہور شاہ رخ خان نے ماضی میں دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں اپنی ماں کی موت سے متعلق بات کی ہے۔

شاہ رخ خان نے سیمی گریوال کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں اپنی ماں کی موت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اکثر اوقات بہت زیادہ دکھی ہوجاتےہیں۔ جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ آج وہ جس مقام پر ہیں انکی والدہ کو یہ مقام دیکھنا چاہیے تھا۔

بالی وڈ انڈسٹری میں آنے اور اس سے پہلے مالی مشکالات کا سامنا کرنے والے شاہ رخ خان نے بتایا کہ وہ 1990 میں گوا میں ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے جب انکی ماں کا انتقال ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ جب انہیں ماں کی طبیعت کی خرابی کا بتایا گیا تو وہ فوری طور پر ممبئی پہنچے۔

مزید پڑھیں: اداکارہ مایا علی اور آرمی چیف کے درمیان کیا گفتگو ہوئی تھی؟ مایا علی نے راز سے پردہ اٹھا دیا

شاہ رخ خان نے بتایا کہ انکی والدہ کو کینسر کے ساتھ ساتھ شوگر بھی تھی۔ وہ آئی سی یو میں داخل تھیں اور انکے پاؤں سوج چکے تھے اور طبیعت سخت خراب تھی۔ شاہ رخ بتاتے ہیں کہ لیکن انہیں یہ اندازہ نہیں تھا کہ انکی ماں انہیں یوں چھوڑ جائیں گی۔

شاہ رخ خان نے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ انہوں نے زندگی میں کبھی دعا نہیں مانگی تھی۔ لیکن وہ بتاتے ہیں کہ جب انکی ماں آئی سی یو میں حالت بگڑنا شروع ہوگئی اور انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ شاہ رخ بتاتے ہیں کہ اس وقت وہ بھاگتے ہوئے پارکنگ میں آئے اور گھنٹوں کے بل بیٹھ کر دعا کرنے لگے کہ انکی ماں کو تکلیف نہ ہو۔

کنگ خان نے بتایا کہ وہ دعا کر کے واپس آئے تو ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ انکی ماں انہیں چھوڑ کر جا رہی ہے۔ شاہ رخ کہتے ہیں کہ میں نے انہیں دیکھا تو وہ میری آنکھوں میں دیکھ رہی تھیں۔ پھر انکے جسم سے آہستہ آہستہ جان نکل گئی۔

شاہ رخ خان نے مزید بتایا کہ 10 سال قبل انکے باپ کے ساتھ بھی یہی ہوا تھا۔ انہوں نے ہسپتال میں اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے والد کو کھو دیا تھا۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان ایک طویل بریک کے بعد نئی فلم پٹھان آ رہی ہے۔ جس کا ٹریلر حال ہی میں لانچ کیا گیا ہے۔ یہ فلم سال 2023 میں ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم میں دیپیکا اور جان ابراہم شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان پر تقریر کے دوران کالا بکرا وارنے کی ویڈیو وائرل