نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف نے اتوار کے روز ایوان صدر میں بطور وزیر اعظم پاکستان حلف اٹھایا تھا۔
پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم منتخب ہونے والے شہباز شریف نے اتوار کے روز اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ تقریب حلف برداری میں ملک بھر کی اہم شخصیات سمیت سول اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔ تاہم، اس روز شہباز شریف کی اہلیہ وہاں موجود نہیں تھیں۔
جس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی بحث رہی کہ خاتون اول کون ہیں اور کہاں ہیں۔ تاہم، اب خاتون اول تہمینہ درانی نے شوہر کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے کی اصل وجہ بتا دی ہے۔
حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں میزبان نے تہمینہ درانی سے سوال کیا کہ انہوں نے اپنے شوہر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیوں نہیں کی؟ اور میزبان نے سے پوچھا کہ وہ لاہور ہی میں ہیں؟
جس کے جواب میں تہمینہ درانی نے کہا میرا نہیں خیال کہ تقریب حلف برداری میں اتنے لوگوں کے درمیان انہیں جانے کی ضرورت تھی۔ خاتون اول نے مزید کہا کہ جہاں شہباز شریف کو انکی ضرورت ہوتی ہے وہاں وہ ہمیشہ انکے ساتھ ہوتی ہیں۔
انٹرویو جیسے آگے بڑھا تو خاتون اول تہمینہ درانی نے میزبان سے کہا آپ نے مجھے مبارک باد تو دی ہے لیکن ساتھ دعائیں بھی دیں۔ کیونکہ اس وقت ملک ایک مشکل موڑ پر کھڑا ہے اور ایسے میاں صاحب پر انکے کندھوں پر ایک پہاڑ کھڑا ہوگیا ہے، اس لیے انہیں دعاؤں کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:بریکنگ نیوز: شہباز شریف پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم منتخب
انہوں نے اپنے شوہر کو حکومت ملنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہے تھوڑی دیر کے لیے حکومت میں آئے یا زیادہ دیر کے لیے لیکن ہم اس وقت کے جوابدہ ہوں گے۔
شہباز شریف اور تہمینہ درانی کے درمیان شادی کب ہوئی؟
تہمینہ درانی اور وزیر اعظم شہباز شریف کی شادی 19 برس قبل ہوئی تھی۔ تہمینہ درانی ان 19 سالوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس دوران شہباز شریف سے زیادہ غریب نواز، ہر چیز کا خیال رکھنے والا، ایک سیکنڈ بھی آرام نہ کرنے شخص انہوں نے نہیں دیکھا۔
انہوں نے بتایا کہ جتنا عرصہ شہباز شریف وزیر اعلی رہے انکی شہباز شریف سے کبھی کبھار ہی ملاقات ہوتی تھی کیونکہ وہ اپنی بھاگ دوڑ میں لگے رہتے تھے۔
تمہینہ درانی نے شہباز شریف کے بطور وزیرا عظم منتخب ہونے پر مزید بات کرتے ہوئے کہ ان پر یہ اللہ کا کرم ہے، لیکن انہیں یہ کوئی بادشاہت نہیں ملی یہ بہت بڑی نوکری ہے اور دعا کریں کہ وہ اس میں کامیاب ہوں اور غریبوں کی مدد کر سکیں۔
مزید پڑھیں:شہباز حکومت کے لیے پہلی مشکل، ایم کیو ایم نے بڑا اعلان کر دیا