شاہین شاہ آفریدی کو سالگرہ کے موقع پر مستقبل کے ساس سسر کی جانب سے اہم پیغام

شاہین شاہ آفریدی آج اپنی سالگرہ منا رہے ہیں، اس موقع پر انکے ہونے والے ساس اور سسر کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام جاری کیا گیا ہے۔

پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی آج اپنی سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر انکے ہونے والے سسر شاہ آفریدی نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور انہیں مبارک باد دی۔

شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کے بارے میں لکھا کہ اللہ آپ کو خوش رکھے اور ہمیشہ کامیاب کرے تاکہ آپ پاکستان کی خدمت کر سکیں۔ شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں شاہین شاہ کو 200 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے پر بھی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: بھارت میں مسلم دشمنی کا ایک اور واقعہ، مسجد کی بے حرمتی کی ویڈیو سامنے آگئی

مزید برآں، شاہد آفریدی کی جانب سے ٹوئٹ کے بعد شاہد آفریدی کی بیگم اور شاہین شاہ آفریدی کی ہونے والی ساس نے شاہد آفریدی کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے شاہین شاہ کو سالگرہ مبارک کا پیغام دیا اور اپنے ٹوئٹ میں شاہین شاہ کو ٹیگ بھی کیا۔

یاد رہے کہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا رشتہ شاہد آفریدی کی بیٹی کے ساتھ طے پایا ہے۔ جس کی تصدیق شاہد آفریدی خود بھی کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:عمران خان کی اہلیہ کی قریبی دوست کی مبینہ کرپشن، اصل معاملہ کیا ہے؟


Posted

in

, , ,

by

Tags: