شاہین شاہ آفریدی کی درخواست پر لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے فاسٹ باؤلر فخر زمان خان کے لیے ان کے آبائی علاقے چکسوالی میں گھر بنانے کا اعلان کر دیا
تفصیلات کے مطابق فخر زمان خان کے لیے گھر بنانے کا اعلان لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا کی جانب سے زمان خان کے اعزاز میں منعقد ایک تقریب کے دوران کیا گیا۔ اس تقریب میں فاسٹ باؤلر کے والدین بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ثمین رانا نے پی ایس ایل سیون کے دوران زمان خان کی شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سب کو زمان خان پر فخر ہونا چاہیے۔ انکا کہنا تھا کہ زمان خان نے بین الاقوامی اور قومی کھلاڑیوں کے درمیان اپنی الگ پہچان بنائی۔
ثمین رانا کا مزید کہنا تھا کہ زمان خان نے محنت سے پوری ٹیم کا ساتھ دیا۔ اور ہماری خواہش تھی کہ ہم اس کے گھر آ کر اس کے والدین کا شکریہ ادا کریں۔
مزید پڑھیں: کرن راؤ سے طلاق کی وجہ کیا تھی؟ عامر خان نے خاموشی توڑ دی
سی او او لاہور قلندرز ثمین کا مزید کہنا تھا کہ زمان خان کی وجہ سے لاہور قلندرز کو 6 سال بعد کامیابی ملی۔ اس نے دو میچ اکیلے ہی جتوا دیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں شاہین شاہ آفریدی نے فون کر کے بتایا کہ زمان کے پاس پکا مکان نہیں ہے۔ اس لیے ہم نے اس کے لیے مکان تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ گھر زمان خان کے آزاد کشمیر میں واقع آبائی علاقے چکسوالی میں تعمیر کیا جائے گا۔
لاہور قلندرز کے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔ فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس بات نے دل جیت لیا ہے۔
is bat se dil jeet liya hai welldone @lahoreqalandars 🥰🥰 https://t.co/W8wYRoeLwC
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) March 13, 2022
Leave a Reply