شیخ رشیدکا بلوچ عسکریت پسند تنظیموں کا کالعدم ٹی ٹی پی سےگٹھ جوڑ کا اشارہ

شیخ رشیدکا بلوچ عسکریت پسند تنظیموں کا کالعدم ٹی ٹی پی سےگٹھ جوڑ کا اشارہ
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سمیت دیگر اکثریت پسند گروہوں کا بلوچ اکثریت پسندتحریک سے گٹھ جوڑ کا اشارہ دے دیا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلوچ اکثریت پسند تنظیموں نے مل کر ایک بی این اے بنائی ہے ۔

شیخ رشید نے مزید یہ بھی کہا کہ کالعدم تحریک طالبان سمیت دیگر تنظیمیں بھی بی این اے کو سپورٹ کر رہی ہیں ۔اس کے علاوہ داعش اور اس جیسی دیگر دہشتگرد تنظیمیں بھی اس میں شامل ہیں جو کہ دہشت گردی میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں ۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ان تنظیموں کا افغانستان میں کیمپس موجود ہے اور یہ بھی کہ بھارت میں بھی ان دہشت گرد تنظیموں کے رابطے ہیں ۔

طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کے لیے ایک پل کا کام کیا ،جو کہ بعد میں مختلف وجوہات کی بنا پر جاری نہ رہ سکا ۔

ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ پنجگور ،تربت اور نوشکی میں جو حملے ہوئے ہیں ان حملوں میں کالعدم ٹی ٹی پی ملوث ہوسکتی ہے ۔جبکہ بی این اے میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ اس طرح کے حملے کرسکے ۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے پشاور میں بھتہ بھی مانگنا شروع کر دیا ہے دہشتگرد افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوتے ہیں اور واپس چلے جاتے ہیں ،دونوں بڑے حملوں میں ملوث حملہ آور واپس چلے گئے ۔اور یہ سب افغان طالبان کی مرضی کے بغیر ہو رہا ہے ۔افغانستان میں نیٹو کا اسلحہ بھی بک رہا ہے اور یہ اسلحہ سمگل ہو کر پاکستان بھی آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کا بھی خدشہ ہے کہ یہ اسلحہ پاکستان میں مزید دہشت گرد کاروائیوں کا باعث بن سکتا ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *