سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی عید سے پہلے بڑا معجزہ رونما ہونے کی پیشگوئی

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے 29 اپریل سے پہلے بڑا معجزہ رونما ہونے کی پیشگوئی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز عمران خان کی حکومت ختم ہونے کے بعد انہوں نے اتوار کی رات کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ عمران خان کی اس کال پر ملک بھر سے انکے سپورٹرز نے اتوار کی شب احتجاجی جلسوں میں ایک بڑی تعداد میں شرکت کی۔

لال حویلی کے باہر منعقد کیے گئے ایسے ہی ایک جلسے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے عید سے پہلے معجزہ ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ شیخ رشید نے اپنی تقریر کے دوران مشکل وقت میں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید پڑھیں:شہباز شریف یا شاہ محمود قریشی؟ پاکستان کے نئے وزیر اعظم کا انتخاب آج ہوگا

انہوں نے جلسے میں شریک عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کا مہینہ اور آپ میرے ساتھ وعدہ کرو کے آپ جیل بھرو تحریک میں انکا ساتھ دیں گے۔ اور ساتھ ہی انہوں نے اگلے الیکشن میں حصہ لینے کا بھی اعلان کیا۔

مزید برآں، اسی جلسے کے دوران اپنے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے پیش گوئی کی کہ عید سے پہلے بڑا مجزہ ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ 29 اپریل سے پہلے ایک بڑا معجزہ ہوگا۔

انہوں نے نئی آنے والی حکومت پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ میں دیکھتا ہوں کہ یہ حکومت کیسے چلتی ہے، انہوں نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ حکومت چل گئی تو میرا نام شہباز شریف رکھ دینا۔

یاد رہے کہ ہفتے کی شب اپوزیشن کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد عمران خان وزیر اعظم نہیں رہے اور تحریک انصاف کی حکومت بھی ختم ہوگئی ہے۔ جس کے بعد نئے وزیر اعظم کا انتخاب آج ہوگا۔

اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف اور تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی کو وزیر اعظم کے عہدے کے لیے نامز کیا گیا ہے۔ نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے ووٹنگ آج دوپہر 2 بجے ہوگی۔

تحریک انصاف کی جانب سے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھایا گیا تھا تاہم، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے تحریک انصاف کے ان اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے شہباز شریف کے وزارت عظمی کے لیے کاغذات منظور کر لیے۔ دوسری جانب شاہ محمود قریشی کے کاغذات بھی منظور کر لیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:بشری بی بی کی قریبی دوست فرح خان کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آگئے


Posted

in

,

by