خانہ کعبہ اور مسجد نبویﷺ میں اہم اعلانات

ریاض: کورونا وبا کے بعد پہلی بار زیادہ تعداد میں لوگوں کو خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں آنے والے رمضان کے مبارک مہینے میں عبادت کی اجازت دی جائے گی جس کے لیے خصوصی تیاریاں کی کی جارہی ہیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق رمضان المبارک 1443 ہجری کے دوران عبادت گزاروں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لیے حرمین شریفین کے انتظامی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدا لرحمان السدیس کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں رمضان المبارک کے حوالے سے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔

شیخ ڈاکٹر عبدا لرحمان السدیس نے رمضان المبارک 2022 کے مقدس مہینے میں دونوں مقدس مساجد میں آنے والے زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے خادمین حرمین شریفین کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں زائرین کی عبادت کے لیے پُرسکون ماحول فراہم کرنے میں کسی بھی قسم کی کسر نہ چھو ڑی جائے۔

مزید پڑھیے: اپنی موت پر شکر ادا کرنے والا شخص

دریں اثنا حرمین شریفین کی ویب سائٹ کے مطابق، حج و عمرہ کی وزارت نے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں احتیاطی تدابیر میں نرمی کی ہے اور دونوں مقدس مساجد میں عمرہ اور نماز کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے ‘عمر’ کی شرائط کو ختم کر دیا ہے۔

اب ان مقدس مقامات میں عبادت کی اجازت حاصل کرنے کے لیے مکمل ویکسین کے ساتھ ساتھ ‘توکلانا’ ایپ پر صرف ایک “امیون” اسٹیٹس ہونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ سماجی فاصلے اور دیگر احتیاطی اقدامات کو بھی ختم کر دیا جائے گا کیونکہ سعودی عرب میں کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے اور وزارت رمضان کے مہینے کی تیاریوں میں صلاحیت بڑھانے کی تیاری کر رہی ہے۔

اس کے علاوہ سعودی حکومت عالمی وبا کے 2 سال بعد پہلی بار مدینہ میں رمضان المبارک 1443 ہجری میں زائرین کے لئے افطار کا بندوبست بھی کرے گی اور حج کے موقع پر بھی دنیا بھر سے زائرین کو آنے کی اجازت دے گی۔

Comments

2 responses to “خانہ کعبہ اور مسجد نبویﷺ میں اہم اعلانات”

  1. binance註冊 Avatar

    Your point of view caught my eye and was very interesting. Thanks. I have a question for you.

  2. "oppna ett binance-konto Avatar

    Thanks for sharing. I read many of your blog posts, cool, your blog is very good.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *