سری لنکن مسلمان اس سال حج سے محروم

کولمبو/ اسلام آباد(وائس ٹی وی یو کے) معاشی مشکلات میں گھرے سری لنکا کے مسلمان اس سال حج میں شرکت نہیں‌کر سکیں‌گے. رواں سال سعودی عرب کی جانب سے سری لنکن مسلمانوں‌کیلئے 1585 عازمین حج کا کوٹہ مختص کیا گیا تھا .

تاہم سری لنکن مسلمان اس سال حج میں‌حصہ نہیں لے سکیں گے. نیشنل حج کمیٹی ، ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن اور محکمہ مذہبی وثقافتی امور نے ملک کو درپیش مشکلات کے سبب یہ فیصلہ کیا .ا س وقت سری لنکا کو بیرونی کرنسی کی ضرورت ہے ایسے میں‌مسلم کمیونٹی نے ملک کی مشکلات کم کرنے کیلئے اس سال حج نہ کرنےکا فیصلہ کیا.

یاد رہے کہ قیام کے بعد سے پہلی مرتبہ سری لنکا بدترین معاشی صورتحال سے گزر رہا ہے .زرمبادلہ کے ذخائر نہ ہونے کےباعث سری لنکا ڈیفالٹ کر چکے ہے اور اس وقت سنگین معاشی صورتحال سے گزر رہا ہے.

مزید پڑھیں‌: سری لنکن وزیر اعظم عہدے سے مستعفی ہو گئے

ملک میں اشیاء خوردو نوش کی قلت ہے جب کے مہنگائی کا طوفان ہے.غیر ملکی ذخائر نہ ہونے کے باعث‌سری لنکا پیٹرولیم مصنوعات نہیں‌خرید پارہا جس سے ملک میں‌صرف ایمبولینس کو پیٹرول میسر ہے.سری لنکا میں‌پیٹرول کی قلت کے باعث سائیکل سروس شروع کی جارہی ہے.

ملکی معاملات چلانے کیلئے آئی ایم ایف اور سری لنکا کے درمیان گفتگو جاری ہے.سری لنکا نے آئی ایم ایف سے 3 بلین ڈالر قرض کی مانگ کر رکھی ہے.