بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرناٹک کے ایک ہائی سکول کے طلباء نے کلاس روم میں استاد پر حملہ کردیا جس کی تصاویر منظرِ عام پر آگئیں۔
بھارت سے اکثر ایسی رپورٹس پہلے بھی آچکی ہیں جن کے مطابق طلباء ٹیچرز سے بد تمیزی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں.
تفصیلات کے مطابق ہائی اسکول کے طلباء کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر کلاس کے دوران ایک استاد کے ساتھ بدسلوکی کی.
وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ طلباء نے مبینہ طور پر اپنے استاد کے ساتھ بدتمیزی کی جبکہ ایک طالب علم نے استاد کے سر پر کوڑا دان رکھ دیا۔
لڑکوں کے گروپ نے یہ فیصلہ کیا کہ ہم ٹیچر کے بیٹھتے وقت ان کی کرسی کو کھینچیں گے. جبکہ کچھ شرارتی لڑکوں نے استاد کو تنگ کرنے کے لیے یہ کہا کہ استاد کے اوپر کچھ پھینکا جاۓ.
دریں اثنا طلباء کے حملے پر استاد نے کچھ نہیں کہا اور خاموشی سے پڑھاتے رہے کچھ دیر کے بعد جب استاد کُرسی پر بیٹھ گئے تو دوبارہ طلباء کے گروپ نے استاد پر کوڑے دان سے حملہ کیا۔
کرناٹک کے پرائمری اور سیکنڈری ایجوکیشن کے وزیر نے واقعے کا نوٹس لیا اور سخت کارروائی کی ہدایت دی۔
ایجوکیشن وزیر نے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان شرارتی بچوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے تا کہ آئندہ کوئی اور سٹوڈینٹ اپنے ٹیچرز کے ساتھ ایسی حرکت نہ کر سکے.
دوسری جانب استاد نے بتایا کہ جب وہ کلاس روم میں داخل ہوئے تو اُنہوں نے فرش پر گٹکے کے پیکٹ پڑے ہوئے دیکھے.
انہوں نے طلباء سے کہا کہ وہ نظم و ضبط برقرار رکھیں، جب اُنہوں نے پڑھانا شروع کیا تو ان میں سے کچھ نے انتشار پیدا کرنا شروع کر دیا۔
Leave a Reply