چینی 45 روپے کلو سیل ہونے لگی غریب خوشی سے نڈھال

شوگر ملز کی جانب سے کرشنگ شروع ہوتے ہی چینی کے دام گرنے لگے. 45 روپے کلو تک ریکارڈ کمی دیکھنے کو مل گئی.

صرف 12 روز میں ہی چینی کے ایکس ملز ریٹ 45 روپے کلو کم ہو گئے۔ اگرچہ یہ اعلان کیا گیا ہے کہ شوگر ملیں جنوبی پنجاب اور سندھ میں 15نومبر کو کرشنگ سیزن کا آغاز کریں گی۔

جبکہ سنٹرل پنجاب کے ساتھ کے پی کے میں 20 نومبر کو کرشنگ سیزن شروع ہو گا مگر سندھ میں مزید 3 شوگر ملوں نے 15 نومبر سے پہلے کرشنگ سیزن شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

13 نومبر کو سندھ کی باندی شوگر ملز بینظیر آباد اور تھرپارکر شوگر ملز نے کرشنگ شروع کر دی تھی جس کے بعد جنوبی پنجاب میں ہفتے کی صبح چینی کا ایکس ملز ریٹ گر کر 97 روپے اور وسطی پنجاب میں 99.50 ہو گیا۔

جبکہ ادھر شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رکن ماجد ملک کے مطابق 3 نومبر کو چینی کے ایکس ملز ریٹ 140 تک گئے تھے لیکن 13-4 نومبر کے 10 روز میں چینی کے ایکس ملز ریٹ 41 سے 42 روپے کلو کم ہو گئے ہیں۔

کراچی کی گروسرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہول سیل سطح پرچینی کی فی کلو قیمت 98 روپےکلو ہوگئی ہے.

ہول سیل سطح پرچینی 13 روپے فی کلو سستی ہوئی ہے جبکہ ریٹیل سطح پر چینی کی قیمت 125 روپے فی کلو ہو گئی تھی.

ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ریٹیل سطح پر چینی کی قیمت 5 روپے کلوسستی ہوئی ہے۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن پر تاحال چینی دستیاب نہیں۔

سٹور انتظامیہ کے مطابق نئے سٹاک کے آنے تک چینی کی فراہمی ممکن نہیں۔ عوام کو ہم چینی سستی اُسی وقت ہی دے سکتے ہیں جب حکومت ہمیں احکامات جاری کرے گی.

جبکہ اگر عوام کی بات کی جائے تو عوام کا یہ ہی مطالبہ ہے کہ چینی کو 45 روپے کلو تک کیا جائے تا کہ عوام سے مہنگائی کا بوجھ کم ہو اور اسی میں ہی غریب عوام خوش ہو سکتی ہے.

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *