چور، مجرم اور لندن بھاگے شخص کیلئے سپریم کورٹ بار عدالت چلی گئی: وزیراعظم

بہاولپور میں وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تاحیات نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ بار کی پٹیشن کی مخالفت کی اور کہا کہ ایک چور ،مجرم اور جھوٹ بول کر لندن جانے والے شخص کے لیے سپریم کورٹ بار عدالت چلی گئی اور عدالت سے کہہ رہے ہیں کہ ان چوروں کو ایک موقع اور دینا چاہیے ۔

انہوں نے مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ بھی کہا کے سپریم کورٹ بار اگلی پٹیشن یہ کریں کہ پاکستان میں جیلوں کو کھول دیں ۔

وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر اپوزیشن کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ساری دنیا حیران ہوگئی ہے کہ شہباز شریف کے بیٹے کی شوگر مل میں 10 ہزار روپے تنخواہ پر کام کرنے والے کے اکاؤنٹ میں 4 ارب کہاں سے آگئے ؟جب آپ اس پر تحقیقات کریں گے تو آپ کو پتہ چلے گا کہ ہمارے ملک کا دیوالیہ کیسے ہوا اور ہمارا ملک اس مقام پر کیوں نہیں پہنچ سکا جہاں اسے پہنچنا چاہیے تھا ۔

ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ اگر آپ ایک فیکٹری ڈاکو کے حوالے کردیں کہ وہ ا سے چلاۓ تو وہ بھی دیوالیہ ہو جائے گی ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دونوں بیٹے لندن میں اربوں روپے کی جائیدادیں بنائے بیٹھے ہیں ۔یورپ میں سب سے مہنگا ترین شہر لندن ہے اور لندن شہر کی سب سے مہنگی ترین لوکیشن پر ان کے گھر ہیں جن کی مالیت اربوں روپے ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جب تین بار رہنے والے وزیراعظم سے پوچھو کہ اس کے بچوں کے پاس یہ پیسے کہاں سے آئے ؟تو جواب آتا ہے کہ مجھے نہیں پتا بچوں سے ہی پوچھ لو ۔اور جب بچوں سے پوچھا جاتا ہے تو جواب ملتا ہے کہ ہم تو پاکستانی سیٹیزن ہی نہیں ہم کیوں جواب دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جس بھی غریب اور مقروض ملک کو دیکھ لیں آپ کو وہاں پر ایک ڈاکو راج کرتا ہوا ملے گا جو اس ملک کا پیسہ چوری کرکے لوٹ کے باہر لے جاتا ہے. ہمارا مقابلہ بھی ڈاکوؤں کے ایک ٹولے سے ہے جب تک ہم مل کر بحیثیت قوم نہیں لڑیں گے ہمیں ان ڈاکوؤں سے نجات مل سکتی ہے اور نہ ہی ملک میں قانون کی بالادستی قائم ہو سکتی ہے ۔

عمران خان نے مزید یہ بھی کہا کہ دیکھیں جی ایک آدمی جس نے چوری کی ہے اور جھوٹ بول کر ملک سے بھاگ گیا ہے اسے ایک موقع اور دینا چاہیے ۔تاکہ وہ یہاں آ کر اپنی صفائی پیش کر سکے، پھر سے میچ کھیلے ،پھر چوری کرے اور پاکستان کو لوٹے.

Comments

One response to “چور، مجرم اور لندن بھاگے شخص کیلئے سپریم کورٹ بار عدالت چلی گئی: وزیراعظم”

  1. Binance Avatar

    Your point of view caught my eye and was very interesting. Thanks. I have a question for you.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *