چوہدری برادران حکومت کا ساتھ دیں گے یا اپوزیشن کا، فیصلہ کر لیا گیا ہے، چوہدری پرویز الہی

وائس ٹی وی یوکے:
اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد کے بعد سیاسی جوڑ توڑ اپنے عروج پر ہے۔ اپوزیشن اور حکومت دونوں کی جانب سے اپنے ووٹ پورے ہونے اور اتحادیوں کا انکے ساتھ ہونے کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔
اس حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ق لیگ پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد کے دوران کس کا ساتھ دیں گے۔

مزید پڑھیں:لانگ مارچ بہاررت اور کھلتا ہوا گل

پرویز الہی کا کہنا تھا کہ اگر انکی جماعت اپوزیشن کے ساتھ جاتی ہے تو وہ وزارتوں سے استعفے دے دیں گے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ آئین اور قانون واضح ہے اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اس پر عمل کرنا چاہیے۔
مزید برآں، چوہدری پرویز الہی نے میڈیا کو یہ بھی بتایا کہ اس سارے عمل کے دوران ق لیگ، ایم کیو ایم، اور بلوچستان عوامی پارٹی آپس میں مشاورت کے ساتھ مل کر چل رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ حکومت سے ناراض جہانگیر ترین گروپ کے عون چوہدری بھی ان سے ملاقات کے لیے آئے تھے۔ اور انکی شہباز شریف کے ساتھ ملاقات جلد متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور کے شاپنگ مال میں آگ لگنے سے کروڑوں کا سامان جل کر راکھ ہوگیا

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *